Book Name:Barkaat e Namaz Ma Tark e Namaz ki Waeidain

میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زِیادہ ہے، اِس میں ایک کُنواں ہے جس کا نام ’’ہَبْ  ہَبْ‘‘ہے،جب جَہَنَّم کی آگ بُجھنے پر آتی ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کُنْویں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ (یعنی جہنم کی آگ) بَدَسْتور بھڑکنے لگتی ہے(اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اِرْشادفرماتا ہے :)

)  كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِیْرًا(۹۷) (

ترجمۂ کنزالایمان:جب کبھی بجھنے پرآئے گی ہم اُسے اور بھڑکادیں گے۔(پ۱۵، بني اسرآئيل: ۹۷)

یہ کُنواں بےنَمازیوں اور زانِیُوں اور شرابِیوں اور سُود خواروں اور ماں باپ کو اِیْذا(یعنی  تکلیف)دینے والوں کے لیے ہے۔   (بہارِشریعت،ج۱،ص ۴۳۴)

دُنیا  کا  کُنواں:

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! خَوفِ خُدا وَنْدی سے لَرز اُٹھئے! اپنے گُناہوں کو یاد کرتے ہوئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے توبہ کی بھیک مانگ لیجئے!وَرنہ یاد رکھئے کہ یہ مال و دولت جس کے نَشے میں ہم دُھت ہیں، یہ دولت آنی جانی ہے اور جس دُنْیا کی مَسْتی میں ہم بَدْ مَسْت ہیں، یہ دُنیا فانی ہے ، یہ تَب تک ہے کہ جب تک سانسوں کی رَوانی ہےاورسانسوں کی یہ مالا کب ٹُوٹ جاۓ،اس کا کوئی بَھروسہ نہیں۔ اس لیے اپنی زِنْدگی کے اِن اَنْمول ہیروں کی قَدر کیجئے اور گُناہوں سے ناطہ توڑ لیجئے، نیکیوں سے تَعلُّق جوڑ لیجئےاور اپنے شَب و روز نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے میں بَسرکیجئے!بیان کردہ رِوایَت میں بے نَمازیوں، شرابِیوں،بدکاروں، سُود خوروں اور والِدَیْن کو اِیذا دینے والوں کے لیے دَرْسِ عِبْرت ہے۔ اُس خَوفْناک آتِشِیںکُنْویں (آگ کے کنویں) کوسمجھنے کے لیے دُنْیا کے کسی بھی گہرے کُنْویں کے کَنارے کھڑے ہو کر اُس کی تنگ و تاریک گہرائی میں ذرا نَظر ڈالئے اور تَصوُّر کیجئے کہ اگر ہمیں اس دُنیا کے کُنویں ہی میں قَیْد کردیا جائے تو کیا ہم اِس سَزا کو بَرداشْت کرسکیں گےیا نہیں؟ یقیناً نہیں ،تو پھر جَہَنَّم کے کُنویں کا عذاب کیونکر بَرداشْت ہوسکے گا۔