Share this link via
Personality Websites!
گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج میں آپ کے سامنے دِیْنِ اِسْلام کی اِنْتہائی اَہَم اور بُنْیادی عِبادَت نَماز کے مُتَعَلِّق بَیان کرنے کی سَعادَت حاصل کروں گا، سب سے پہلے ایک حِکایت بَیان کروں گا ،اس کے بعد اس سے حاصل ہو نے والے مَدَنی پُھول پیش کروں گا، پھر قُرآن و حَدِیْث سے نَماز کے فَضائِل بَیان ہوں گے،ساتھ ہی ساتھ جَماعت سے نَماز پڑھنے کی اَہَمِیَّت اور بچپن ہی سے بچوں کی مَدَنی تَرْبِیَّت کے حَوالے سے بھی کچھ عَرْض کروں گا ۔اس کے علاوہ بے نَمازی کے مُتَعَلِّق جو وَعِیْدیں قُرآن واَحادِیْث میں ذِکْر ہوئیں اس میں سے کچھ بَیان کرنے کے ساتھ قَضا نمَازوں کی اَدائیگی کا طَریقہ اور بَیان کے آخِر میں جُوتے پہننے کی سُنّتیں اورآدَاب بھی آپ کے گوش گُزارکرنے کی سَعادَت حاصِل کروں گا۔آئیے سب سے پہلے ایک حِکایت سُنْتے ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ
حَضْرتِ سَیِّدُنا حاتِم اَصَمّ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی نَماز:
حضرت سَیِّدُنا حاتِم اَصَمّرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ایک مرتبہ حَضْرتِ عاصِم بِنْ یُوسُف مُحَدِّثرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہسے مُلاقات کے لئے تَشْرِیْف لے گئے تو حَضْرتِ عاصِم بن یُوسُف رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ان سے فرمایا کہ اے حاتِم ! کیا تُم اَچّھی طَرح نَماز پڑھتے ہو؟ تو آپ نے فرمایا :جی ہاں۔تو حَضْرتِ عاصِمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے پوچھا:آپ بتائیے کہ آپ کِس طَرح نَماز پڑھتے ہیں؟ تو حَضْرتِ حاتم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami