Book Name:Barkaat e Namaz Ma Tark e Namaz ki Waeidain

بیان کا خُلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بَیان  میں ہم نے نَماز کی اَہَمیَّت و فضیلت اور تَرکِ نَماز کی وعیدیں اوراس کے دُنیاوی واُخْروی نُقصان کے بارے میں سُنا۔سب سے پہلے ہم نے حَضْرت سَیِّدُناحاتِم اصَمّ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بارے میں ایک حِکایت سُنی کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نَماز شُروع  کرنے سے پہلے اورنَماز کے دوران اِخْلَاص کاکس قدر لحاظ کیا کرتے تھے۔جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا گیا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نَماز کس طرح پڑھتے ہیں تو فرمایا کہ اچھی طرح وضو کرکے نِہایَت دِل جَمعی کے ساتھ اس بات کا یقین رکھتے ہوئے مُصلّٰے پر کھڑا ہوتا ہوں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  میرے ظاہِر ی حالات اور دل میں چھپے خَیالات کو خُوب جانتا ہے ۔نیز میں ہر نَماز کو اپنی زِندگی کی آخری نَماز سمجھتا ہوں ۔اس حِکایت کے بعد ہم نے نَماز میں اِخْلاص کے بارے میں کچھ مدنی پُھولوں کی ضِمْن میں بچوں کی مَدنی تَربِیَّت کے بارے میں بھی سُنا کہ خُود بھی نَمازوں کی پابندی کرنی چاہئے اور اپنے سمجھداربچوں کوبھی اپنے ساتھ مسجد میں لے کر جانا چاہئےکیونکہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا کہ بچہ جب سات سال کا ہوجائے تو اُسے نَماز کا حکم دواور جب وہ دس سال کی عُمر کو پہنچ جائے تو مار کر نماز پڑھاؤ۔اس کے بعد ہم نے قُرآنِ پاک سے نَماز کی فَضِیْلت کے بارے میں دو آیاتِ مُبارَکہ سُنیں جن میں نمازیوں کے لئے آخرت میں بڑے ثواب اورجنّتی باغات کی بِشارت بیان کی گئی  ہے نیز نَماز کے دِیگر فَضائِل کے ساتھ ساتھ ہم نے حَدِیْثِ پاک سے ایک فَضِیْلت یہ بھی سُنی کہ سرکارِ دوجہاں ،سَرورِ ذِیْشاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالی شان ہے:اگر تم میں سے کسی کے صِحْن میں نہر ہو، ہر روز وہ پانچ بار اُس میں غُسل کرے تو کیا اُس پر کچھ مَیْل رہ جائے گا؟ لوگوں نے عَرْض  کی : جی نہیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: نماز گُناہوں کو ایسے ہی دھو دیتی ہے جیسا کہ پانی مَیل کو دھوتا ہے ۔ اس کے بعد ہم نے نماز نہ پڑھنے کی وَعِیْدوں کے ضِمْن میں سُنا کہ بے نمازیوں کا ٹِھکانہ جَہنَّم کی غَیّ نامی