Book Name:Barkaat e Namaz Ma Tark e Namaz ki Waeidain

کریں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّجو رِزْق نصیب میں ہے، وہ ضَرور ملے گااور دیگر کام بھی بنتے چلے جائیں گے۔

پارہ28،سُورَۃُ الطَّلَاق کی آیت نمبر2اور3میںاِرْشادِ باری تَعالیٰ ہے :

وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ(۲)

وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُؕ-وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖؕ-قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا(۳)

ترجَمۂ کنز الایمان:اور جو اللّٰہ سے ڈرے اللّٰہ اس کے لئے نَجات کی راہ نکال دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو اور جو اللّٰہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے بیشکاللّٰہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے بیشک اللّٰہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ رکھا ہے ۔(پ ۲۸، الطلاق:۲-۳)

دو عالَم کے مالِک و مُختار ، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : بے شک رِزْق بندے کوتلاش کرتاہے،جیسے اُس کی موت اسے تَلاش کرتی ہے۔( صحیح ابن حبان،کتاب الزکاة، باب ماجاء فی الحرصالخ، ۴/۹۸، حدیث:۳۲۲۷)

       یادرکھئے!وُسعتِ رِزْق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا میں ہی پوشیدہ ہے،جب ہمارے مُعاشَرے کا ہرفرد اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پربھروسا کرے گااور ظاہِری اَسْباب کے ساتھ ساتھ رَحْمتِ الٰہی  کا طالب ہوگا اور اپنے دل میں تَقْویٰ وپرہیزگاری کا پودا لگائےگا ،یادِ الٰہی اپنے دِل میں بَسانے کے لئے نمازوں کا اِہْتِمام کرے گا تو کوئی بعید نہیں کہ اُس کے رِزْق و مال اور کاروبار میں روز اَفْزوں تَرقّی ہوتی چلی جائے۔

تَجارت اور صَحابۂ  کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کا مَعْمُول 

اگر ہم صَحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سیرت پرنَظر ڈالیں تو ہرطَرف تَقْویٰ وپرہیزگاری اور طلبِ رِضائے      الٰہی  کی بہاریں نظر آتی ہیں۔وہ مَقْبولانِ خُدا تِجارتی مَصْروفیات کے باوُجُود کبھی نَماز اور خُدا کی یاد سے غافِل نہیں ہوتے تھے ۔چُنانچہ حَضْرتِ سَیِّدُنا قَتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ صَحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان

تجارت