Book Name:Barkaat e Namaz Ma Tark e Namaz ki Waeidain

رَسُوْل کے ساتھ  مَدَنی قافلوں میں سَفر کیجیے !اور روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کی عادت بنائیے،اس کی بَرَکت  سے پابندِ سُنَّت بننے اور گُناہوں سے نَفْرت کرنے کا ذِہْن بنے گا اور پانچوں نَمازیں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ پہلی صَفْ میں اَدا کرنا بھی آسان ہوجائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ۔

مدرسۃُ المدینہ بالِغان

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ !دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مُنَظّم طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے وَقتاً فَوَقتاً حَسْبِ ضَرورت مُختلِف مَجالِس اور شُعْبہ جات کا قیام عمل میں  لایا جاتا رہتا ہے تاحال کم و بیش 95 شعبہ جات قائم کئے جاچکے ہیں،اِنہی میں سے ایک شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان اور مدسۃُ المدینہ بالِغات بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ پاکستان بھر میں مدرسۃُ المدینہ بالِغان کی تعدادتقریباً 5000 ہے، جن میں تَقْریباً 43532 اسلامی بھائی،جبکہ مدرسۃُ المدینہ بالغات کی تعداد 3505ہے،جن میں تقریباً 34500 اسلامی بہنیں قُرآن ِپاک کی تَعْلِیْم فِیْ سَبِیْلِ اللہ حاصل کر رہی ہیں۔

بارہ مدنی کاموں میں حِصّہ لیجئے!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی بَرَکت  سے جہاں دیگر بے شُمار فَوائِد حاصل ہوتے وہیں ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے کا ذِہْن بھی بنتا ہے۔ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدرسۃُالمدینہ بالِغان بھی ہے۔مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں قُرآنِ پاک کی تَعْلِیْم دی جاتی ہے۔قرآنِ پاک  سیکھنے سِکھانے کی بڑی فَضِیْلت ہے۔چُنانچہ،

حَضْرت سَیِّدُنا عُثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شَہَنْشاہِ مدینہ،قَرارِقَلْب وسینہ،صاحبِ مُعطَّر پسینہ،باعثِ نُزولِ سکینہ،فَیْضِ گنجینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا:”خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْـقُرْاٰنَ وَعَلَّمَهٗیعنی تم میں بہترین شَخْص وہ ہے، جس نے قُرآن سیکھا اور دُوسروں کو سکھایا۔“