Book Name:Barkaat e Namaz Ma Tark e Namaz ki Waeidain

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!جس طَرح نَماز پڑھنے کے فَضائل و بَرَ کات بَہُت زِیادہ ہیں، اِسی طَرح تَرْکِ نَماز کے نُقْصانات و عَذابات بھی بے شُمار ہیں۔ یہاں تک کہ جو شَخْص صِرْف ایک نَماز جان بوجھ کر چھوڑدے،میرے آقا اعلیٰ حَضْرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس کےعذاب کا ذکر کرتے ہوۓ فتاوٰی رَضَوِیہ جلد9، صَفْحَہ158 پر اِرْشاد فرماتے ہیں: جس نے قَصْداً (یعنی جان بوجھ کر صِرْف) ایک وَقْت کی(نَمازبھی ) چھوڑی، ہزاروں بَرس جَہَنَّم میں رہنے کا مُسْتَحِق ہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اُس کی قَضا نہ کر لے۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَندازہ لگائیے کہ جب ایک نَماز جان بوجھ کر چھوڑنے پر  ہزاروں سال تک جہنّم میں رہنا پڑے گاتو جو شَخْص دن بھر کی تَمام نَمازیں جان بوجھ کر تَرْک کر دیتا ہو بلکہ وہ اِس خَصْلتِ بد کا عادی  ہو اور نَماز بالکل ہی نہ  پڑھتا ہو تو وہ کس قدر سَخْت عذاب میں مبُتلا رہے گا۔اگر کسی میں یہ عادتِ بد ہے بھی تو جلدی سے  اِس سے توبہ کیجئےاور تمام نَمازوں کی قَضا بھی کیجئے ۔ ورنہ  یا د رکھئے کہ جہنّم کا عذاب بَرداشْت نہیں ہوسکے گا۔

مَنْقُول ہے کہ جس شَخْص کو جہنّم کا سب سےہلکا عذاب دیا جاۓ گا تو وہ یہ گُمان کرے گا کہ سب سے زِیادہ تکلیف دَہ عذاب مجھے دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ مُعامَلہ اِس کے بَرخلاف ہوگا۔ چُنانچہ حَضْرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں کہ رَسُوْلِ اَکْرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ ”دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا، اُسے آگ کے جُوتے پہنائے جائیں گے، جن سے اُس کا دِماغ کھولنے لگے گا۔“

 ( صحیح البخاری ،باب صفۃ الجنۃ والنار ، الحدیث۶۵۶۱،ج۴،ص۲۶۲)

   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ذرا تَصوُّر توکیجئے! کہ اگر ہمیں نَماز تَرْک کرنے کی سَزا کے طور پر جہنّم کا صِرْف یہی عذاب دیا جائے تو بھی ہم سے برداشت نہ ہوسکے گا کیونکہ ہمارے پاؤں اتنے نازُک ہیں کہ لمحے بھر کے لئے بھی اگر کسی گرم اَنگارے پر جاپڑیں تو پُورے وُجُود کو اُچھال کر رکھ دیں،معمولی سا