مولانا سیِّد حمزہ علی قادری (باب المدینہ کراچی) کے انتقال پر تعزیت/ حضرت مولانا بختیار الدّین قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے عیادت/ تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات

شیخِ طریقت امیر اہلسنّت ،بانی دعوت اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاری قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے صُوری Videoاور صوتی Audio پیغامات کے ذریعے  دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت  اور بیماروں  سے عیادت  فرما تے رہتے ہیں ، ان میں سے منتخب پیغامات پیش کئے جارہے ہیں۔

مولاناسیِّد حمزہ علی قادری (باب المدینہ کراچی) کے انتقال پر تعزیت

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡم

غم ناک خبر ملی کہ شہزادۂ عالی وقار، باپوئے آبرودار، پیرِ طریقت، حضرت مولانا سیِّد حمزہ علی قادری صاحب کا انتقال ہوگیا اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْن۔ میں حضرت قبلہ مرحوم کے تمام خاندان والوں اور سارے مریدین و جملہ سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے مرحوم کے لئے دعا فرمائی اور ان کے  ایصالِ ثواب کے لئے علّامہ جلالُ الدّین سیوطی شافعی  علیہ رحمۃ اللہ الوَالی کے رسالہ ”حُسنُ السَّمْت  فی الصَّمْت“ کے اردو  ترجمہ بنام ”ایک چپ سو سکھ(مکتبۃ المدینہ) سے خاموشی کی فضیلت پر یہ حدیثِ پاک پڑھ کر سنائی:) حضرت سیّدنا ابوسعید خُدری رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ  مکّی مَدَنی آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:پرہیزگاری اختِیار کرو یہ ہر بھلائی کا مجموعہ  ہے اور بھلائی کی بات کہنے کے علاوہ اپنی زَبان بند رکھو کیوں کہ اس کے ذریعے تم شیطان پر غالب رہو گے۔(حسن السمت فی الصمت، ص 73) میں تمام سوگواروں  کو صبر کی تلقین کرتاہوں کہ صبر کیجئے اور اجر کے حق دار بنئے کیونکہ بے صبری  سےجانے والا پلٹ کر نہیں آتا بلکہ  صَبْر کے ذریعے ہاتھ آنے والا ثواب  ضائع ہو جاتا ہے۔ مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ حضرت بڑے فعّال (Active)تھے اور ان کے کافی مریدین بھی ہیں۔(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے  مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مریدین کومل جل کر  ایک ”مسجد فیضانِ حمزہ“ بنانے، 5،4،3فروری کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے  کی ترغیبات ارشاد فرمائیں)۔(بِتَغَیُّرٍ قَلِیْلٍ)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حضرت مولانا بختیار الدّین قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے عیادت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت مولانا مفتی بختیار الدّین قادری (ڈھاکہ،بنگلہ دیش) کے ایکسیڈنٹ کی خبر ملنے پر ان سے بذریعۂ صوری پیغام (Video Message) عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا فرمائی۔

تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے ٭ اویس عطاری سے ان کی والدہ (عطارآباد جیکب آباد) ٭سید بلال عطاری سے ان کے بچّوں کی امّی اُمِّ زم زم عطاریہ (ملیر،باب المدینہ کراچی)، ٭خواجہ محمد افضل کے بیٹے خواجہ محمد فیض (جتوئی ضلع مظفر گڑھ) ٭سلیم اختر، سہیل عطاری و برادران سے ان کی والدہ شریفاں بی بی (پتوکی ضلع قصور) ٭ڈاکٹر ارسلان عطاری و برادران سے ان کے والد مشتاق احمد قادری (زم زم نگر حیدرآباد)، ٭شہزاد و برادران سے ان کے والد حاجی حسن پیروانی (باب المدینہ کراچی) ٭حاجی توفیق عطاری سے ان کی والدہ (باب المدینہ کراچی) ٭حاجی محمد شفیع سیالوی و برادران سے ان کے والد بشیر نقشبندی (بھلوال، گلزارِ طیبہ سرگودھا) کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور مرحومین کے لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا فرمائی  اور صدائے مدینہ لگانے،  7 دن کا فیضانِ نماز کورس، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی ارشاد فرمائی۔ جبکہ  ٭مفتی سیّد احمد شاہ بخاری (کَچھ، ہند) ٭محمد ساجد عطاری اور ٭الطاف عطاری (بروڈہ، ہند) سمیت کثیر عاشقانِ رسول سے ان کی یا ان کے اقربا کے بیمار یا زخمی ہونے کی خبر ملنے پر عیادت فرمائی اور صَبْر کی تلقین کرتے ہوئے کسی کسی پیغام میں یہ شِعْر بھی پڑھا۔

زباں پر شکوۂ رنج و الم لایا نہیں کرتے

نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے


Share

Articles

Comments


Security Code