مولانا  منیف رضا خان کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےاپنے صوری(Video)اور صَوتی (Audio)پیغامات کے ذریعے دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں، ان میں سے منتخب پیغامات پیش کئے جارہے ہیں۔

شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے استاذُالعلما حضرت مولانا مفتی محمد حنیف خان رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے صاحبزادے مولانا مُنِیۡف رضا خان (مرحوم) کے وصال پراپنے صَوتی پیغام (Audio Message)کے ذریعے تعزیت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ الۡاَمِیۡن

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہ کی جانب سے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حنیف خان رضوی اَطَالَ اللّٰہُ عُمُرَ کُمۡ اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ!

عالی جاہ! سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کے شہزادے حضرت مولانا مُنِیۡف رضا خان کے انتقال ِ پُر ملال کی خبر ملی، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیۡہِ رَاجِعُوۡن۔یا اللہ! پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکاواسطہ!حضرت مولانا مُنِیۡف رضاکو غریقِ رحمت فرما۔اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن!مرحوم کے جملہ صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما۔پروردگار!مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمادے۔ اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن!مرحوم کے دَرَجات بلند فرما،مرحوم کی قبر کو جنّت کا باغ بنا۔اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن!مرحوم کی قبر نورِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے روشن فرما۔ یااللہ!مرحوم کے جملہ سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبر جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما۔اٰمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الۡاَمِیۡن صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

حضورِ والا!صبر کیجئے گا،ہمت رکھئے گا، اللہ تعالیٰ کی جو مرضی ہوئی وہی ہوا۔ ایک کی دنیا سے رخصتی، دوسرے کے لئے باعثِ عبرت ہوتی ہے کہ ہمیں بھی عنقریب دنیا سے جانا ہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بُرے خاتمے سے بچائے،ایمان و عافیت کے ساتھ دنیا سے کلمہ پڑھتے ہوئے پیارے محبوب کے جلوؤں میں کاش موت نصیب ہو۔ زہے نصیب گنبدِ خضراء کا سایہ ہو، وہاں محبوب کے جلوے ہوں اور صورت بھی شہادت والی ہواورموت آجائے۔کاش!

یوں مجھ کو موت آئے تو کیا پوچھنا مرا

میں خاک پر نگاہ درِ یار کی طرف

تمام سوگواروں کو میرا سلام عرض کیجئے گا اور میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا فرمائیے گا۔

صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب                     صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَمَّد

اس کےعلاوہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے صوری پیغامات (Video Messages)کے ذریعے ٭حافظ اویس عطاری(باب المدینہ کراچی)کی والدہ ٭ عبدالحبیب عطاری(باب المدینہ کراچی) کے والد ٭ حاجی حسین عطاری کے بچوں کی امی ٭نسیم رضا نقشبندی صاحب کے کمسن شہزادے  ٭ اورعبدالعزیز نقشبندی صاحب کے انتقال پر تعزیت فرمائی جبکہ شریف احمد عطاری سے صوری پیغام (Video Message)کے ذریعے عیادت فرمائی اور مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔

Share

Articles

Comments


Security Code