وضو خانے کے مدنی پھول

از :شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت،  بانیِ دعوت ِاسلامی حضرت ِعلّامہ مولانا ابو بِلال محمد الیاس عطّاؔر قادرِی رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

(مَدَنی مذاکرے سے ماخوذ  )

*وُضو سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھنا سنّت ہے۔(بہارِ شریعت ،ج1، ص293) آج کل عموماً اٹیچ باتھ(Attach Bath) بنائے جاتے ہیں ، اس صورت میں اگر   اِسْتِنْجا سے فراغت کے بعد با ہر نکلے بغیر وہیں بیسن پر وضو کرنا ہو تو وضو کی دعائیں وغیرہ نہیں پڑھ سکتے ۔ *استنجا سے فراغت کے بعد اگر وضو کرنا ہو تو استنجا خانے سے باہر نکل آئیں ،استنجا خانے سے باہر نکلنے کی دعا پڑھیں ،اب وضو سے پہلے کی دعائیں پڑھ کر اندر داخل ہوں اور وضو فرمائیں ۔*W.Cیا کموڈ(Commode) کو سلائیڈنگ دروازہ (Sliding Door) لگا کر الگ کر دیا جائے ،صرف پردے وغیرہ لگانے سے کام نہیں چلے گا۔اس صورت میں  استنجا سے فراغت پا کر سلائیڈنگ دروازہ بند کر کے وضو کرتے ہوئے دعائیں وغیرہ پڑھ سکتے ہیں۔* اس  کےلئے  بڑا حمام (Wash Room) ہونا ضروری نہیں بلکہ چھوٹے حمام میں بھی  سلائیڈنگ  دروازہ لگا کر پارٹیشن (Partition)کیا جا سکتا ہے ۔*میرے گھر کا حمام بھی چھوٹا سا ہے لیکن اس میں اسی انداز میں پارٹیشن کر کے ترکیب بنائی  ہوئی ہے،فیضان مدینہ کے مکتب میں بھی وضو خانہ بنایا ہوا ہے۔*افسوس کی بات ہے کہ گھر میں دنیا جہان میں سہولتیں (Facilities)مہیا کرنے کی کو شش کی جاتی ہے لیکن ایک ٹونٹی کا وضو خانہ نہیں بنایا جاتا ۔(بتغیر قلیل)


Share

Articles

Comments


Security Code