مدنی کاموں کی کارکردگی پر طلبا کو مدنی پھول

(1)طلبائے کرام کی دل خوش کُن کارکردگی پر مدنی پھول

جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ فیضانِ جیلانی باب المدینہ (کراچی) کی طرف سے مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت، صَلٰوۃُالتَّوبَہ،تَہَجُّد، اِشراق چاشت کی ادائیگی، مدنی عطیات اور قربانی کی کھالوں کے جمع کرنے کے حوالے سے امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو کارکردگی پیش کی گئی تو آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابی صَوتی پیغام میں جو کچھ فرمایااُس میں یہ بھی ہے:

آپ کے طُلبائے کرام مَا شَآءَ اللّٰہ بارہ( 12) مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں، مدینہ مدینہ، مرحبا! میں بہت خوش ہوا ہوں، اللہتعالٰی آپ سب کو بھی جنّت الفِردَوس میں بے حساب داخلہ نصیب کر کے خوش کر دے اور یہ دعا میرے، میری آل کے، پیغام دینے والے حاجی ساجد باپو اور ان کی آل کے حق میں بھی قَبول فرمائے۔

میرے مدنی بیٹو!دیکھو شیطان، پھر شیطان ہے، یہ حسد میں مبتلا کردیتا ہے، کوئی طالبِ علم ذہین ہوتا ہے تو اُس سے حسد ہوتا ہے کہ اُس کی ذہانت کم ہوجائے، کسی پر اُستاد کی زیادہ شفقت ہو تو حسد پیدا کرتا ہے کہ اُستاد کی نظر میں جو اُس کی عزّت ہے وہ چلی جائے اور اس کی شفقت ختم ہوجائے تو یہ حسد ہے اور یاد رکھئے! حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(2)اِٹلی اوراسپین کے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول

اِسلامی بھائی نے صَوتی پیغام کے ذریعے امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بارسلونا اسپین(Barcelona Spain) اور اٹلی(Italy) میں23 فروری سے شروع ہونے والے12دن کے ”اصلاحِ اعمال کورس“ کی کارکردگی پیش کی جس میں اٹلی میں تقریباً 20اور بارسلونا اسپین میں لگ بھگ15 عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جوابی صَوتی پیغام کے اقتباسات:

 واہ! واہ! واہ! مدینہ مدینہ! مزہ آگیا!مَا شَآء َاللّٰہ !تَہَجُّد گُزاری، مدنی حلقہ اور قفلِ مدینہ کی بڑی پیاری پیاری نیتیں آپ نے کی ہیں۔ اللّٰہتَبَارَکْ وَتَعَالٰی آپ سب کو استقامت عنایت فرمائے، مجھ گنہگاروں کے سردار کو بھی حقیقی معنوں میں رُوئیں رُوئیں کا قفلِ مدینہ نصیب کر دے تو بیڑا پار ہوجائے۔بس اب جم کر شیطان کا مقابلہ کرنا ہے، دیکھئے!شروعات میں اکثرجوش ہوتا ہے مگر پھر ٹھنڈا ہوجاتا ہے، اس لئے شیطان کے وار سے خبردار! نفسِ اَمَّارَہ کی چالوں سے ہوشیار! آپ نے جو کچھ 12 دن کے ”اصلاحِ اعمال کورس“  میں سیکھا ہے اُس کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ صرف” بہت مزہ آیا، بہت کچھ سیکھنے کو ملا وغیرہ“ کہہ لینے سے گزارہ نہیں ہوگا بلکہ جو کچھ سیکھا اُس پر عمل بھی کرنا ہے،جنہوں نے 12 دن کا ”اصلاحِ اعمال کورس“ نہیں کیا اللہ پاک اُن کو بھی یہ کورس کرنے کی سعادت بخشے بلکہ میری تو یہ خواہش ہے کہ ہر 92 دن میں ایک باریہ کورس سب کیا کریں تاکہ بار بار بیٹری چارج ہوتی رہے۔ بے حساب مغفِرت کی دعا کامُلتَجی ہوں، میں بہت خوش ہوا ہوں، اللہتعالٰی آپ کو بھی خوش رکھے اور آپ سب کو بے حساب جنّت میں داخل فرما کر خوش کر دے۔ زہے نصیب! میرے، میری آل کے، نگرانِ شوریٰ اور اُن کی آل کے، سارے اراکینِ شوریٰ اور اُن کی آل کے حق میں بلکہ تمام دعوتِ اسلامی والوں اوروالیوں اور اُن کی آل کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول ہوں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(3)آگرہ (ہند) کے طلبائے کرام کی بھی کیا بات ہے!

جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہفیضانِ صِدِّیقِ اکبر آگرہ(ہند) کے ناظِم صاحب نے صَوتی پیغام کے ذریعے بتایاکہ نگران شوریٰ کا جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کے حوالے سے ہونے والاتربیتی بیان سننے کے بعد طلبائے کرام، اساتذۂ کرام اور ناظمین میں مدنی کام کرنے کا جذبہ بہت بڑھ گیا ہے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اِجتِماع کے شُرکا اور مدنی قافلے کے مسافروں کی تعداد میں اِضافہ ہوگیا ہے۔امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا:(اقتباسات)

اللہتعالٰی آپ سب کو استقامت عطا کرے اور یہ مدنی کام ایسا بڑھے کہ پورے آگرہ میں مدینہ مدینہ ہوجائے بلکہ اس کے اطراف میں بھی آپ کے فیوض و برکات عام ہوں۔ دیکھئے! آگے چل کر آپ کو مسجد و محراب کی بھی زینت بننا ہے، اپنے اَخلاق خوب سنوارنے ہیں، آپس میں لڑائی جھگڑے نہیں کرنے، حسد، غیبت و چُغلی سے اپنے آپ کو بچاناہے، دوسروں کی بھلائی چاہنے والا یعنی خیر خواہ بننا ہے اور اپنے آپ کو دوسروں سے کم تَر سمجھنا ہے،” میں سب سے بُرا ہوں، نگاہِ کرم ہو!“  یہ صرف الفاظ ہی نہ ہوں بلکہ ساتھ میں دل کی آوازبھی ہو۔ صرف درسِ نظامی پڑھ کر آپ سمجھیں کہ سب کچھ آجائے گا، یہ صحیح نہیں ہے، ساتھ ساتھ اضافی دینی مطالعہ کرنا بھی ضروری ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِن کے علاوہ رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ہجویری کابینات (مرکزالاولیا لاہور، شیخوپورہ، قصور) کے جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ کی اور بابُ المدینہ(کراچی) کے حاجی ساجد باپوعطاری مدنی نے بابُ المدینہ کراچی کے جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ کے اساتذۂ کرام و طلبائے کرام کی مَدَنی عطیات مُہِم(Telethon )میں شرکت کی کارکردگی پیش کی، جبکہ پاک نوری کابینہ، ڈویژن نگاہِ مرشد، نیو کراچی، بابُ المدینہ (کراچی) کے ابوقربان عطاری نے روزانہ ہونے والے مدنی دورے کے حوالے سے خوشخبریاں دیں ، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِن سب کو بھی حوصلہ افزائی کے صوتی پیغامات بھجوائے اور دعاؤں سے نوازا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code