شیطان کا مقابلہ کیسے کریں؟/سرمایہ عشق پانے کے لئے/خوش نصیب لوگ

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:

(1)عُلَما کی خِدْمت ہمارے لئے سعادت ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 6 ذوالحجۃ الحرام 1435)

(2)درازیٔ عُمر کے ساتھ عافیت کی دُعا مانگیں (یعنی یوں عرض کریں: یاالٰہی! مجھے عافیت والی لمبی عمر عطا فرما) وَرنہ بارہا بُڑھاپا بستر پر ڈال دیتا ہے اور بندہ کسی کام کانہیں رہتا۔(مَدَنی مذاکرہ، 20 شوال المکرم 1435)

(3)مُنْجِیَات و مُہْلِکات (منجیات یعنی نجات دِلانے والے اعمال، مہلکات یعنی ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال) کا عِلم سیکھیں گے تو شیطان کا بھرپور مُقابَلہ ہو سکے گا۔(مَدَنی مذاکرہ، 6 شوال المکرم 1435)

(4) خاموش رہنے والے کا رُعب (و دَبدبہ) ہوتا ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 27 شوال المکرم 1435)

(5)خوفِ خدا رکھنے والا مسلمان تو گناہ کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا!

(6)سرمایۂ عشق پانے کیلئے عشقِ  اِلٰہی اور عشقِ رسول پر مبنی حکایات و مضامین پڑھنے چاہئیں۔(مَدَنی مذاکرہ، 4 ذوالقعدۃ الحرام 1435)

(7)زبان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بھی حفاظت کی حاجت ہے۔ جہاں تک ممکن ہو آنکھیں نیچی رکھنے کی کوشش کیا کریں تا کہ بدنگاہی سے بچ سکیں۔(مَدَنی مذاکرہ، 9 شوال المکرم 1435)

(8)جس مُرید میں دِینی خوبیاں جتنی زیادہ ہوں گی،پیر اپنے اُس مُرید سے زیادہ محبت کرے گا۔(مَدَنی مذاکرہ، 18 ذوالقعدۃ الحرام 1435)

(9)دعوتِ اسلامی ایمان کے تحفظ اور اعما ل کے اصلاح کی تحریک ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 10 شوال المکرم 1435)

(10)دل کا سکون چاہتے ہیں تو صدقہ و خیرات کیجئے۔(مَدَنی مذاکرہ، 30 ذوالقعدۃ الحرام 1435)

(11)(ایک)مسلمان دوسرے مسلمان کا مُحافِظ اور غمخوار ہوتا ہے، آپس میں لڑنا جھگڑنا یہ مسلمان کا شیوَہ نہیں۔(ظلم کا انجام، ص 25، ملخصاً)

(12)رضائے الٰہی کے لئے کم کھانا چاہئے، البتہ اتنا کم نہ کھائیں کہ عبادت میں مشکل (پیدا)ہوجائے۔(مَدَنی مذاکرہ، یکم ذوالحجۃ الحرام 1435)

(13)عقلمند بولتا ہے تو لوگوں کے دل میں اُتر جاتا ہے جبکہ بے وُقُوف بولتا ہے تو لوگوں کے دلوں سے اُتر جاتا ہے۔(یکم محرم الحرام 1437 کی تحریر سے لیا گیا)

(14)وہ لوگ بڑے خو ش نصیب ہیں جو اِینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے بجائے ظلم کرنے والوں کو مُعاف کر دیتے اور بُرائی کو بھلائی سے ٹالتے ہیں۔(جنتی محل کا سودا، ص 35)

(15)(کسی نے کتنی پیاری بات کہی ہے کہ)طوطا مرچی کھا کر بھی میٹھے بول سُناتا ہے مگر نادان انسان میٹھی چیزیں کھا کر بھی کڑوی بات کرتا ہے۔(یکم محرم الحرام 1437 کی تحریر سے لیا گیا)

مدنی چینل کا سلسلہ براہِ راست

میرے رب کا کلام

ہر پیر رات 09:00 بجے

Share

Articles

Comments


Security Code