امیرِ اہلِ سنّت کا اہم پیغام مدنی انعامات کے ذمہ داران کے نام

پیغاماتِ امیرِ اہلِ سنّت

امیرِ اہلِ سنّت کا اہم پیغام مَدَنی انعامات کے ذمّہ داران کے نام

ماہنامہ ربیع الاول1442ھ

مُتَّقی پرہیزگار بنانے والے “ مدنی انعامات “ کے دنیا بھر کے ذمّہ داران میرے مدنی بیٹو! اور مدنی بیٹیو!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مُتَّقِیْن یعنی ڈر والوں کے بڑے فضائل ہیں ، پارہ1 ، سورۂ بَقَرہ کی آیت : 2 میں ہے : )ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲)(   (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)

تَرجَمۂ کنزُ الایمان : وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں اس میں ہدایت ہے ڈر والوں کو۔

حضرت سیّدُنا انس  رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے ، حُضور پُر نور  صلَّی  اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ارشاد فرمایا : تمہارا رب ارشاد فرماتا ہے : اس بات کا مستحق میں ہی ہوں  کہ مجھ سے ڈرا جائے اور جو مجھ سے ڈرے گا تو میری شان یہ ہے کہ میں اسے بخش دوں گا۔ (دارمی ، 2 / 392 ، حدیث : 2724)

اللہ آپ سب کو سلامت رکھے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نظر ِثانی اور ضروری ترمیم کے ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ  منظرِ عام پر آ چکا ہے ، اب آپ نے یہ کرکے دِکھانا ہے کہ کوئی اسلامی بھائی ، کوئی اسلامی بہن مدنی انعامات کے فیوض و برکات سے محروم نہ رہے ، سب کو ترغیب دیتے رہیں اور اس کو خوب ، خوب ، خوب عام کریں۔

اے میرے پروردگار! جو کوئی میرا مدنی بیٹا ، میری مدنی بیٹی مدنی انعامات عام کرنے میں کوششیں کرے ، خود بھی عمل کرے اور دوسروں کو بھی عمل کی ترغیب دے ، اس کی کارکردگی جمع کرے اور اس میں حصہ لے  اسے اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک تیرے پیارے حبیب  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا دیدار نہ کرلے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code