وہ سرکارِ عالی وقار آرہا ہے

مناجات

نعت

اللہ عطا ہو مجھے دیدارِ مدینہ

وہ سرکارِ عالی وقار آرہا ہے

ہوجاؤں میں پھر حاضرِ دربارِ مدینہ

شَہنشاہِ ذی اِقتِدار آرہا ہے

آنکھیں مِری محروم ہیں مدّت سے الٰہی

جو باعث ہے تخلیقِ اَرض و سَما کا

عرصہ ہوا دیکھا نہیں گلزارِ مدینہ

وہ محبوبِ پروردگار آرہا ہے

پھر دیکھ لوں صَحْرائے مدینہ کی بہاریں

ہے جس کی اِطاعَت خدا کی اِطاعت

پھر پیشِ نظر کاش! ہو کُہسارِ مدینہ

وہ آقائے بااِختیار آرہا ہے

پھر گنبدِ خَضْرا کے نظارے ہوں مُیَسَّر

لباسِ بَشر میں وہ نُورِ مُجَسَّم

اللہ دِکھا دے مجھے انوارِ مدینہ

بَصَد شانِ عِزّ و وقار آرہا ہے

رِحْلت کی گھڑی ہے مِرے اللہ دِکھا دے

زمین و فَلَک جس کے زیرِ نَگِیں ہیں

صِرف ایک جھلک جلوۂ سرکارِ مدینہ

خُدائی کا وہ تاج دار آرہا ہے

اللہ مجھے بخش، نہ ہو حَشْر میں پُرسِش

چمکنے لگے ہیں یتیموں کے چہرے

کر لطف و کرم از پئے سرکارِ مدینہ

یتیمی کا اِک غم گُسار آرہا ہے

یارب دلِ عطّاؔر پہ چھائی ہے اُداسی

صَلاۃ و سلام اُس کی خدمت میں بُرہاؔں

کر شاد دِکھا کر اسے گلزارِ مدینہ

جو محبوبِ پروردگار آرہا ہے

وسائلِ بخشش (مُرَمَّم) ،

ص360از شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

جذباتِ برہان،ص111

از خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا برہان ُالحق جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ


Share

Articles

Comments


Security Code