مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے محرمُ الحرام اور صفرُالمظفر1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

(1)یااللہ پاک! جو کوئی رِسالہ “ دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ کے 51صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے دینِ اسلام کی خدمت کا سچّا دَرد دے اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن

(2)یاربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی17صَفْحات کا رِسالہ “ نوجوان کی توبہ “ پڑھ یا سُن لے ، اُسے اپنا اور اپنے پیارے پیارے آخِری نبی کا فرماں بردار بنا کر بےحساب مغفِرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن

(3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ بابا جی اور گھر کے جھگڑے “ پڑھ یا سُن لے اُسے ایمان و عافیت کے ساتھ سبز سبز گنبد کے زیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں شہادت عطا فرما۔ اٰمِیْن

(4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطّاری مدنی  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے بچّوں کے بارے میں سوالات “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ کریم!  جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے بچّوں کے بارے میں سوالات “ پڑھ یا سُن لے اُسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر دینی مسائل پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے بےحساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات

22لاکھ 97ہزار292

8لاکھ57ہزار130

31لاکھ54ہزار422

نوجوان کی توبہ

24لاکھ14ہزار844

8لاکھ1ہزار295

32لاکھ16ہزار139

بابا جی اور گھر کے جھگڑے

20لاکھ94ہزار468

9لاکھ10ہزار716

30لاکھ5ہزار184

امیرِ اہلِ سنّت سے بچّوں کے بارے میں سوالات

23لاکھ70ہزار881

8لاکھ88ہزار298

32لاکھ59ہزار179

 


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code