مزارات پر حاضری

مزارات پر حاضری

امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحرائے مدینہ ٹول پلازہ بابُ المدینہ کراچی میں مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنی، مرحوم نگرانِ شوریٰ بلبلِ روضۂ رسول حاجی محمدمشتاق عطاری، مرحوم رکنِ شوریٰ محبوبِ عطار حاجی زم زم عطاری اور اپنی ہمشیرہ (فُوئی ماں) (اللہ ان سب کی قبروں پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے) کے مزارات پر جبکہ بابُ المدینہ کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں اپنی والدۂ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہا کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صاحبزادۂ عطار مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہرعطاری اور دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی

میں ہونے والے مدنی کام

٭13جون 2019ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے بعد افتتاحِ بخاری شریف و یومِ ولادتِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، مدنی مذاکرے کا آغاز جلوسِ رضویہ سے ہوا جس کے بعد امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے میں بخاری شریف کی سب سے پہلی حدیث ِمبارکہ کا دَرْس دے کر دَرَجہ دورۃُ الحدیث شریف کے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا، جامعۃُ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت دیگر 8 مقامات پر افتتاحِ بخاری شریف کا سلسلہ ہوا ٭بابُ المدینہ کراچی کے تمام نگرانِ کابینہ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالےسے مدنی تربیت فرمائی اور شُرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد فیصل آباد

میں ہونے والے مدنی کام

مجلس کارکردگی کے ذمّہ داران، مدرسۃُ المدینہ چشتی زون کے ناظمین، مجلسِ مدنی بستہ کے ذمّہ داران، حلقہ و علاقائی ذمّہ داران اور انتظامی مجلس کے اسلامی بھائیوں، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد فیصل آباد کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے ذمّہ داران اور اصحابی زون کی پاک داتاری کابینہ کے ائمۂ کرام کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا، ذمّہ داران نے نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کو اپنی کارکردگی پیش کی ،حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق ان کی تربیت فرمائی اور اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے ٭عاشقانِ رسول کے لئے ”12مدنی کام کورس“ کا سلسلہ ہوا جس میں شریک عاشقانِ رسول کونگران پاکستان انتظامی کابینہ نے مدنی پھولوں سے نوازا اور کورس میں شریک نمایاں کارکردگی کے حامل عاشقانِ رسول کو تحائف بھی عطا فرمائے۔

مساجد کا افتتاح

دعوتِ اسلامی کی مجلس خُدّامُ المساجد کے تحت پاک وارثی کابینہ منڈی واربرٹن میں جامع مسجد فیضانِ سیّدُ الشّہداء کا افتتاح ہوا۔ خوشی کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭زم زم نگر حیدرآباد کے علاقے ”ہالاناکَہ“ کی ایک نئی سوسائٹی قادر ایونیو میں جامع مسجد فیضانِ عبدالقادر اور مدرسۃُ المدینہ کا افتتاح ہوا، اس موقع پر منعقد سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مدنی منّے مدرسۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیا۔

تقسیمِ اسناد اجتماعات

مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت مدرسۃُ المدینہ میرپور کشمیر میں تقسیمِ اسناد اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُ المدینہ عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور مدرسۃُ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے مدنی منّوں میں اسناد تقسیم کیں۔ ٭جامع مسجد عید گاہ ننکانہ روڈ شاہکوٹ میں بھی تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور مدرسۃُ المدینہ شاہکوٹ سے حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے 94طلبہ میں اسناد تقسیم کیں ٭پنجاب کے شہر حافظ آباد ترمذی زون میں بھی تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں نگران ترمذی زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ناظرہ و حفظِ قراٰن مکمل کرنے والے 185طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔

شعبۂ تعلیم کی مدنی خبریں

اس مجلس کے تحت وفاقی دارُ الحکومت اسلام آباد میں واقع قائدِاعظم یونیورسٹی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیو رسٹی کے لیکچرارز، ٹیچرزسمیت چیف لائبریرین اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی،مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنّتوں بھرا بیان کیا ٭شرقپور کےایک پرائیویٹ کالج میں بھی سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے  شر کت کی۔اسی طرح شرقپور میں اسا تذہ ایسوسی ایشن کے تحت اساتذہ اجتماع منعقد ہوا جس میں شرقپور کے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں سے وابستہ اساتذہ نے شر کت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا٭ساہیوال میں واقع کامسیٹس یونیورسٹی کی جامع مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

مجلسِ تاجران کے مدنی کام

٭مجلسِ تاجران کے تحت مرکزُ الاولیاء لاہور کے علاقے اچھرہ بازار اور ننکانہ پنجاب کے ایک مقامی ہال میں تاجر اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے ٭زم زم نگر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پرمدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف تاجر اسلامی بھائیوں سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی ٭مرکزُ الاولیاء لاہور کی مشہور ہول سیل شاہ عالَم مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ میں تاجروں کے درمیان مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے تاجروں، پلازہ مالکان، مارکیٹوں کے مالک، دکانداروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرے بیان فرمائے ٭مجلسِ تاجران کے ذمّہ داران نے 18 مئی 2019ءکو مدینۃُالاولیاء ملتان شریف میں مدنی کھوئی کپڑا مارکیٹ، 19مئی کو سردار آباد فیصل آباد کی جناح کالونی ہوزری مارکیٹ، 20مئی کو گلزارِ طیبہ سرگودھا کے صرافہ بازار، 21مئی کو معظم آباد اور شاہ پور صدر،22مئی کو ہری پور ہزارہ کے سوزوکی آٹو شوروم اور ٹریول ایجنسی کے اونر، 23مئی کو ایبٹ آباد اور 24مئی کو کشمیری پلازہ مانسہرہ کے مَلِک فیبرکس میں مدنی دورہ کیا۔اس دوران ذمّہ دارن نے مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں

٭مجلسِ حج وعمرہ کے تحت بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدر آباد اور مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف سمیت دیگر مقامات پر عازمینِ حج کی تربیت کے لئے حج تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عمرہ و احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور حج کے احکام بیان کئے اور شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتاب ”رفیق الحرمین“ تحفے میں دی ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت مدرسۃُ المدینہ اشاعتُ الاسلام مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں مدنی حلقہ ہو ا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنین، نگرانِ مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات،نگرانِ مجلس مدرسۃُ المدینہ رہائشی و جُزوقتی، نگرانِ اوورسیز، شعبۂ تعلیم ذمہ دار ، شعبۂ مالیات ذمہ دار اور ریجن ناظمین نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطّاری نے شُرَکا کو مدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ٭مجلسِ ازدیاد حُب کے تحت بابُ المدینہ کراچی کے علاقے سولجربازار، گلشنِ حدید بابُ المدینہ کراچی کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد سیکٹر جی الیون میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمّہ داران سمیت نئے اور پُرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی پھول دیئے ٭مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت مرکزُ الاولیاء لاہور کے اوریگا سینٹر گلبرک میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، نگرانِ مجلس تقسیمِ رسائل نے شُرَکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا ٭مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت پاکستان کی دو معروف بس سروسز کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹس کا دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مدنی دورہ کیا اور وہاں بس مالکان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی بسوں میں نعتِ رسول اور سنّتوں بھرے بیانات چلوانے کے لئے مدنی چینل کا ڈیٹا فراہم کیا گیا٭مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت بابُ المدینہ کراچی، مرکزُالاولیاء لاہور اور دیگر مقامات پر مقامی کیبل نیٹ ورک آنرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا، مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل کا مدنی ڈیٹا فراہم کیا جسے انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے ہوم چینل پر چلایا ٭مجلسِ ڈاکٹرز کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں واقع گورنمنٹ میو اسپتال میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈیکل سے وابستہ طلبہ نے شرکت کی۔مبلغِ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شُرَکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دی٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت میرپور کشمیر محمدی زون میں خصوصی اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نابینا، گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شُرَکا کو مدنی پھول دئیے، بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی ٭پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی خصوصی اسلا می بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے زون ذمّہ داراسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں تربیت فرمائی ٭مجلسِ ائمہ مساجد کے تحت ذمّہ داران نے قلندرآباد ایبٹ آباد،مانسہرا، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ اور چٹو منگ میں نگرانِ مجلس کے ہمراہ مختلف مساجدکا مدنی دورہ کیا۔ نگرانِ مجلس نے مساجد کے امام صاحبان وکمیٹیوں کےساتھ مساجد کو آبادکرنے کےحوالے سے مدنی مشورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دارُالمدینہ کے ایڈمن اسٹاف کے لئے سمر ٹریننگ

مجلس دارُ المدینہ کے تحت ٹریننگ اینڈ انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام بابُ المدینہ کراچی میں ان ہاؤس جبکہ بابُ الاسلام سندھ کے مختلف شہروں زم زم نگر حیدرآباد، فاروق نگر لاڑکانہ، ٹنڈو آدم، شہداد پور اور سکھر کے مختلف کیمپسز میں ویب لنک کے ذریعے دارُالمدینہ کے پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری اسکولز کےایڈمن اسٹاف کیلئے سمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس ٹریننگ میں ٹی یو زی اور ایڈمن اسٹاف کی سوفٹ اسکلز اور انگلش کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے تربیت کی گئی۔


Share

مزارات پر حاضری

علمائے کرام سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ماہِ رَمَضانُ المبارَک1440ہجری میں1800 سے زائدعلماو مشائخ اور ائمہ و خطبا سے ملاقاتیں کیں۔ چند کے نام یہ ہیں: پاکستان:٭مولانا محمد فاروق احمد بندیالوی(مہتمم مدرسہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر ضلع گجرات) ٭مولانا عبیداللہ(مہتمم دارُالعلوم محمدیہ غوثیہ الفرید ٹاؤن منڈی بہاؤالدین) ٭مفتی عبدالستار قادری(مہتمم مدرسہ لعل شہباز قلندر سیہون شریف) ٭مفتی مختیار احمد قاسمی (مہتمم جامعہ قاسم العلوم نورانی مسجد دادو بابُ الاسلام سندھ) ٭مولانا حافظ بدرالدين چشموی نقشبندی(مہتمم مدرسہ موسانی درگاہ اطراف میہڑ) ٭مفتی محمد احمد رضا نوری(شیخُ الحدیث دارُالعلوم غوثیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ) ٭مولانا محمد اشرف سعید امینی(مدرس جامعہ امینیہ شیخ کالونی سردارآباد فیصل آباد) ٭مولانا حافظ نواب دین حسینی(مہتمم مدرسہ حسینہ نقشبندیہ ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان)۔ہند:٭مولانا مشرف حسین رضوی (خطیب و امام نور محمدی مسجد) ٭مفتی رحمت علی مصباحی(کلکتہ بنگال) ٭مولانا شاہ نواز عالَم مصباحی( ناظمِ تعلیم جامعہ عبداللہبن مسعود) ٭مفتی عبدالمالک مصباحی(چیف ایڈیٹر رضائے مصطفیٰ جمشیدپور) ٭مرکزی دارُالقراءت جمشید پور کے اساتذہ:مفتی شاہد رضا مصباحی، مفتی امامُ الدّین مصباحی، مفتی جمالُ الدّین مصباحی، مفتی امینُ الدّین مصباحی، مولانا انتخاب رضا مصباحی، مولانا احسانُ الحق مصباحی ٭مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری مصباحی (جمشید پور) ٭حاجی مختار صفی (بانی مرکزی دارالقراءت جمشید پور) علمائے کرام کی مدنی مراکز آمد ٭وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور حضرت مولانا پیر نورُالحق قادری صاحب کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی تشریف آوری ہوئی۔ جہاں انہوں نے نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ عالَمی مدنی مرکز میں دارُالافتاء اہلِ سنّت، المدینۃُ العلمیہ، مجلسِ تراجم، آئی ٹی اور مدنی چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات بھی کی اور مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا ٭مولانا اکبر اخترُ القادری (مدرس رکن الاسلام مجددیہ ہیراآباد) نے مدرسۃُ المدینہ آن لائن ٭مفتی نورُالحسن قلندرانی (مہتمم جامعہ جنّت العلوم نورانی بستی زم زم نگر حیدرآباد)،مولانا احمد علی سعیدی (سابق مدرس احسن البرکات زم زم نگر حیدرآباد)، مولانا محمد علی حنفی، مولانا مقبول اخترُ القادری (مہتمم مدرسہ شمعُ الاسلام زم زم نگر حیدرآباد) اور مولانا اصغر صادق نقشبندی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں جامعۃُ المدینہ، مدرسۃُ المدینہ، دارُالافتاء اہلِ سنّت، مدرسۃُ المدینہ آن لائن اور دیگر شعبہ جات ٭مولانا قاری ثناءُاللہ چشتی (مدرس مدرسہ محمودیہ سعید العلوم کوٹ مبارک ڈیرہ غازی خان) اور ٭حضرت مولانا پیر سیّد نویدالحسن مشہدی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکی شریف،ضلع منڈی بہاؤالدین) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بہاؤالدین ٭مولانا احمد دبّاغ (یوکے) و دیگر علمائے کرام نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ دارُالسلام تنزا نیہ کا وزٹ کیا اور اپنے تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا۔ ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت عاشقانِ رسول کے جامعات و مدارس کے دو ہزار سے زائد طلبہ نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔ شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے گزشتہ مہینے مختلف مواقع پر تقریباً 785شخصیات سے ملاقات کرکے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ منتخب شخصیات کے نام ملاحظہ فرمائیے:بابُ المدینہ کراچی: ٭عامرکیانی (سابق وفاقی وزیر صحت) ٭عبدالمالک(سینیئر پی ایس ٹو کمشنر) ٭ذوالفقار خشک(ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1ڈسٹرکٹ ساؤتھ) ٭شبیر سیٹھار (ایس ایس پی) ٭مظفر جمیل (ڈی ایس پی) ٭راجہ بشارت(صوبائی وزیر قانون) ٭شمشادغوری۔ زم زم نگر حیدرآباد: ٭جنید خانزادہ (جنرل سیکٹری پی ایف یو جے) ٭حسن احمد (انچارج صوبہ سندھ ڈان نیوز)۔ وفاقی دارُالحکومت اسلام آباد: ٭اللہ رکھا (پی اے ٹو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد) ٭علی پیر زادہ (ایچ سی جی اسلام آباد) ٭امجد علی(ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی) ٭راجہ ریاست (ایڈمنSSPآپریشن) ٭محبوب عالَم (انچارج سیکورٹی برانچ) ٭محمد مشتاق (پی ایس ٹو کمشنر)۔ مرکزُالاولیاءلاہور:٭نصراللہ ملک (اینکر پرسن) ٭ایثار رانا (کالم نویس تجزیہ کار) ٭سرفراز سیّد (کالم نگار) ٭محمد اقبال چوہدری (صدر فوٹو جرنلسٹ یونین) ٭کامران رفیق (کالم نگار، موٹیویشنل اسپیکر) ٭مخدوم اطہر (کالم نگار) ٭سلمان طارق بٹ (کالم نگار) ٭اعجاز حفیظ خان (کالم نگار) ٭اسلم بھٹی (کالم نگار) ٭ناصر بشیر (شاعر و ادیب)۔ اٹک:٭شیخ آفتاب حسین (سابق وفاقی وزیر)۔ سبی:٭نادرا آفس کے ڈسٹرکٹ آفیسرز عابد بشیر، طاہر عباس منتظر، بابو رفیق ہاڑا، ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر سبی احمد خان خجک۔ شخصیات کی مدنی مراکز آمد ٭دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت ٭غلام جیلانی(M.P.A) ٭ہاشم رضا جیلانی (M.P.A) ٭سیّد احمر علی (وائس چئیرمین ڈی ایم سی کورنگی) ٭وسیم الدین، منصور خان، محمد فیضان خان (یوسی چیئرمین) ٭وسیم آفتاب ٭ڈاکٹر صغیر اور ٭حنید لاکھانی (چانسلر اقراء یونیورسٹی ڈیفنس ویو) نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی ٭ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام سرور جمالی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم زم نگر حیدرآباد ٭پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ساؤتھ افریقین بالر عمران طاہر نے اسٹیچ فورڈ برمنگھم یوکے میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا اور ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔ شخصیات اجتماعات و مدنی حلقے ٭دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت تین تلوار کلفٹن اور خیابانِ راحت ڈیفنس بابُ المدینہ کراچی کے ایک ہال میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں شخصیات سمیت ذمّہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ٭بحریہ ٹاؤن مرکزُ الاولیاءلاہورمیں جامع مسجد نسیمِ مدینہ کے افتتاح کے سلسلے میں اجتماعِ پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شاہد قادری (اونرثقلین ایسوسی ایٹس)، شاہد قریشی (بحریہ ٹاؤن کنٹری ہیڈ) اور میاں اطہر سمیت کئی معروف شخصیات سے ملاقات کی ٭ضیاءکوٹ سیالکوٹ میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک میں علّامہ اقبال گورنمنٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق نعیمی، ڈاکٹر عرفان، پروفیسر نور بلال، سابق ڈپٹی ڈی ای او مبشر، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف سیالکوٹ، گورنمٹ مرے کالج کے لیکچرارز سمیت دیگر ہیڈ ماسٹرز اور اسکول اونرز شامل تھے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”استادکو کیسا ہونا چاہئے؟“ کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مزنگ مرکزُ الاولیاءلاہور کے ایک شادی ہال میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکٹری مالکان، شوروم مالکان، تاجربرادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا ٭زم زم نگر حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ گلشنِ ثوبان میں شخصیات کے مدنی حلقے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭بابُ المدینہ کراچی کی معروف کاروباری شخصیت محمد عرفان کے جواں سال بیٹے فیضان رضا کی برسی کے سلسلے میں محمد عرفان کے گھر پر ایصالِ ثواب مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکنِ شوریٰ سیّد ابراہیم عطاری نے دُعا کروائی ٭وفاقی دارُالحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں سیکرٹری پریس کلب انور رضا کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر صحافیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ 


Share

مزارات پر حاضری

فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس اسلامی بہنوں میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے کے مقدس جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز (للبنات) کے تحت ملک و بیرونِ ملک یکم رَمَضانُ المبارَک سے مختلف مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے روزانہ دو گھنٹوں پر مشتمل 20 دن کے ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔ ملک وبیرون ملک کم و بیش تین ہزارتین سوتریسٹھ (3363) مقامات پر کورس ہوئے،مجموعی طور پر ملک و بیرونِ ملک انہترہزارچھ سوچون(69654)سے زائد اسلامی بہنیں اس کورس میں شریک ہوئیں۔ اس مدنی کورس میں اسلامی بہنوں کو تلاوتِ قراٰنِ مجید، سورتوں اور آیتوں کے شانِ نزول اور ان کے متعلق قراٰنی واقعات سننے کی سعادت ملی جبکہ روزانہ ایک مسنون دُعا بھی یاد کروائی گئی نیز کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزے کے متعلق مسائل سیکھنے کا موقع بھی ملا۔ مجلس رابطہ کے مدنی کام اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ کے تحت ذمّہ داران اسلامی بہنوں نے جامشورو سندھ کی لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز میں ایک لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ مجلس دارُالسُّنہ للبنات مجلس دارُالسُّنہ (للبنات) کے تحت جون2019ء میں جامعاتُ المدینہ للبنات پاکستان کی دورۂ حدیث شریف کی طالبات کے لئے پاکستان کے6شہروں میں 12دن کے ”فیضانِ مدنی کام کورس“ ہوئے جن میں دورۂ حدیث شریف کی 270طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


Share

مزارات پر حاضری

مدنی انعامات اجتماعات ہند کے مختلف شہروں جھانسی، کانپور، الٰہ آباد، گوپی گنج، سری نگر، مراد آباد، انجار، احمد آباد، ڈھولکا، موربی، ہمت نگر، جوناگڑھ، موڈاسا، ناگپور اور ممبئی جبکہ یوکےکے شہروں ڈربی، برمنگھم، برٹن، اسٹوک اور لندن میں تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں 1176 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سری لنکا کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے تحت سری لنکا کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف طے کئے اوران کی تربیت کی۔ مجلسِ رابطہ کے مدنی کام یوکے کے شہر ڈربی (Derby) میں اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ کے تحت ورکنگ وومینز کے درمیان نیکی کی دعوت اور تقسیم رسائل کا سلسلہ رہا، بعد ازاں ان خواتین نے تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا۔ افریقہ میں سنّتوں بھرا اجتماع افریقہ کے ملک لسوتھو میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سمیت بڑی تعداد میں دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس دارُالسُّنہ للبناتمجلس دارُالسُّنہ (للبنات) کے تحت ہند، بنگلہ دیش اور یوکے کے جامعاتُ المدینہ للبنات کی دورۂ حدیث شریف کی طالبات کے لئے چار مقامات پر 12دن کے ”فیضانِ مدنی کام کورس“ ہوئے جن میں دورۂ حدیث شریف کی طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


Share

مزارات پر حاضری

قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں ٭8مئی2019ء کو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک غیر مسلم نے رکنِ شوریٰ حاجی بلال عطّاری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ٭19مئی کو ایسٹ افریقہ کے ملک مَلاوی میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں کی برکت سے 45غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا ٭18مئی2019ء کو کینیا ممباسا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا جن کا اسلامی نام محمد اور پکارنے کے لئے عبدالناصر رکھا گیا ٭یکم جون 2019ء کو مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا جن کا اسلامی نام محمد ابراہیم رکھا گیا۔

مدنی بہار جرمنی کے مشہور شہر ہاگن (Hagen) میں واقع غیر مسلموں کی ایک عبادت گاہ کو دعوتِ اسلامی نے خرید کر اسے مسجد اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تبدیل کردیا جس کی افتتاحی تقریب میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطّاری کی تشریف آوری ہوئی، آپ نے یہاں پہلی اذان دے کر اس مدنی مرکز کا افتتاح فرمایا اور رقت انگیز دعا فرمائی۔

مساجد کا افتتاح و سنگِ بنیاد ٭9مئی2019ء کو موزمبیق کے شہر نمپولا میں ”جامع مسجد فیضانِ عطّار“ کا افتتاح ہوا، اس موقع پر اجتماعِ پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ٭21مئی2019ء کو یو گنڈا کے شہر کمپالا میں ایک مسجد و مدرسۃُ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ٭بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں باجماعت نَماز کی ادائیگی سے جامع مسجد کا افتتاح کیاگیا، افتتاح کے موقع پر اجتماعِ پاک میں بنگلہ دیش مشاورت کے نگران و دیگر ذمّہ داران و مختلف شخصیات سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شُرَکا کو مسجد آباد کرنے کے بارے میں مدنی پھول دئیے ٭دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ”جامع مسجد فیضانِ زم زم“ کا افتتاح ہوا، خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر کثیر عاشقانِ رسول سمیت مقامی علمائے کرام بھی تشریف فرما تھے۔

اسپین میں ائمّۂ کرام کا سنّتوں بھرا اجتماع دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین کے شہر ویلنشیا میں ائمۂ کرام کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف شہروں سے ائمۂ کرام کے علاوہ اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ اور دیگر ذمّہ داران نے شُرَکا کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے12مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے٭ساؤتھ افریقہ کے عاشقانِ رسول نے ترکی ٭اٹلی کے شہر فورتی (Forte) ٭نیز یونان کے دارُالحکومت ایتھنز کی جامع مسجد فیضانِ عطّار میں ٭جبکہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور سے ملاکا کے اطراف میں عاشقانِ رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی۔

مختلف مدنی کاموں کی جھلکیاں ٭11 مئی یوکے کی مکی کابینہ میں بلالی سمیلین کمیونٹی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شُرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا ٭14مئی 2019ء سے زمبابوے کے شہر ہرارے میں سات دن کے ”فیضانِ نماز کورس“ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ٭دعوتِ اسلامی کے تحت خلیج میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، نگرانِ مالکی ممالک نے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ٭پرتگال کے شہر لِسبن کی جامع مسجد غوثیہ میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شُرَکا کے درمیان سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ٭ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں دو تاجر اسلامی بھائیوں کے گھر پر مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں مختلف شخصیات نے شرکت کی، نگرانِ کابینہ نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شُرَکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصّہ لینے کی ترغیب دلائی ٭اٹلی کے شہر بریشیا اور بلونیا میں سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں رکنِ شوریٰ محمد عقیل عطّاری مدنی نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور عاشقانِ رسول کو دُرست مخارِج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی مَشق کروائی، نَماز کا عملی طریقہ اور دیگر سنّتیں بھی سکھائیں ٭مجلسِ حج و عمرہ کے تحت اٹلی کے شہر بریشیا میں قائم جامع مسجد محمدیہ میں حج تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس سال حج پر جانے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کو احرام باندھنے اور مناسکِ حج کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے حج کا طریقہ سکھایا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بارسلونااسپین میں شخصیات مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شخصیات سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ محمد عقیل عطّاری مدنی نے نَماز کی اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شُرَکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے ٭ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک یونیورسٹی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی، نگرانِ کابینہ نے ”بڑھاپے سے پہلے جوانی کو غنیمت جانو“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭دعوتِ اسلامی کے تحت ملاکا کے ایک ریسٹورنٹ میں تاجر اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، نگرانِ کابینہ ملائیشیا نے ”نَماز کی اہمیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا ٭روٹر ڈیم ہالینڈ کی جامع مسجد غوثیہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ ہالینڈ نے ”تلاوتِ قراٰنِ پاک کی فضیلت“ کے بارے میں شُرَکا کو مدنی پھولوں سے نوازا ٭یوکے کے شہر بریڈفورڈ میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ محمد اسد عطّاری مدنی نے اجتماعِ پاک میں ”نَماز کی فضیلت“ کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شُرَکا کو مدنی پھول دیئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code