ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیے!!!

ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیے!!!

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بائیک حادِثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک صُوری پیغام میں ہیلمٹ پہننے کی ترغیب دِلاتے ہوئے ارشاد فرمایا:

پیارے اسلامی بھائیو! آج کل موٹر سائیکل کے حادِثوں میں جانیں بڑی ضائع ہورہی ہیں، میری مانو گے! آپ ہیلمٹ کے بغیر اسکوٹر نہیں چلایا کریں، ہیلمٹ اچھی کمپنی کا ہو اور اچھی طرح اس کو باندھ لیا کریں۔

اللہ پاک ہم سب کی حفاظت کرے، اٰمین۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

حدائقِ بخشش کی ایک رُباعی کی وضاحت

اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے نعتیہ دیوان ”حدائقِ بخشش“ کی ایک رُباعی کی وضاحت فرماتے ہوئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ایک صَوتی پیغام میں کچھ یوں ارشاد فرمایا:

نقصان نہ دے گا تجھے عِصیاں[1] میرا

غُفران[2] میں کچھ خرچ نہ ہوگا تیرا

جس سے تجھے نقصان نہیں کر دے مُعاف

                   جس میں تیرا کچھ خرچ نہیں دے مولیٰ(حدائقِ بخشش، ص446)

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی یہ رُباعی سُبْحٰنَ اللہ!بارگاہِ خُداوَندِی میں عرض کررہے ہیں کہ یَااللّٰہ!میرے گناہ تجھے نقصان نہیں پہنچا سکتے، تیرے خزانے وسیع ہیں تُو اگر مُعاف کر بھی دے گا تو تیرے مغفرت کے خزانوں میں سے کچھ بھی خرچ نہیں ہوگا۔ جس سے تجھے نقصان نہیں اور ہرگز ہرگز کسی بھی گناہ میں اللہ پاک کا نقصان ہو ہی نہیں سکتا وہ مجھے مُعاف کردے۔ یَااللّٰہ!جس میں تیرا کچھ خرچ نہیں ہوتا وہ مجھے عطا کردے اور تُو جو بھی عطا فرمائے تیرے خزانے میں کمی آتی ہی نہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد



1 ۔۔۔گناہ

2۔۔۔گناہ معاف کرنا


Share

Articles

Comments


Security Code