- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 6
- اچھی باتوں کا بیان
- باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
اچھی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو کعبہ کی صحن میں اکڑوں بیٹھے اپنے ہاتھوں پر ٹیک لگائے دیکھا ۱∞؎(بخاری)
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفَنَاءِ الْكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا بِيَدَيْهِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4707 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت عباد ابن تمیم سے وہ اپنے چچا سے راوی ۱∞؎فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو مسجد میں لیٹے ہوئے دیکھا کہ آپ اپنا ایک قدم دوسرے پر رکھے ہوئے تھے ۲؎(مسلم،بخاری)
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيْمٍ عَنْ عَمِّهٖ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ مُسْتَلْقِيًا وَاضِعًا إِحْدٰى قَدَمَيْهِ عَلَى الْأُخْرٰى. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4708 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنا ایک پاؤں دوسرے پر نہ رکھے جبکہ وہ اپنی پشت پر لیٹا ہو ۱∞؎(مسلم)
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْفَعَ الرَّجُلُ إِحْدٰى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرٰى وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلٰى ظَهْرِهٖ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4709 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے انہیں سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے کوئی نہ لیٹے کہ پھر ایک پاؤں دوسرے پر رکھ لے ۱∞؎(مسلم)
وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَسْتَلْقِيَنَّ أَحَدُكُمْ ثُمَّ يَضَعُ اِحْدیٰ رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرٰى . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4710 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ ایک شخص دو چادروں میں اکڑ کر چل رہاتھا ۱∞؎اسے اپنا نفس بڑا پسند آیا تھا اسے زمین میں دھنسا دیا گیا تو وہ اس میں قیامت تک دھنستا چلا جارہا ہے ۲؎(مسلم،بخاری)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ فِي بُرْدَيْنِ وَقَدْ أَعْجَبَتْهٗ نَفْسُهٗ خُسِفَ بِهٖ الْأَرْضُ فَهُوَ یَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلٰى يَوْم الْقِيَامَةِ . (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4711 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو اپنی بائیں طرف تکیے پر ٹیک لگائے دیکھا ۱∞؎(ترمذی)
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا عَلٰى وِسَادَةٍ عَلٰى يَسَارِهٖ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4712 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے کہ حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب مسجد میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھوں سے احتباء فرماتے تھے ۱∞؎(رزین)
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ فِي الْمَسْجِد اِحْتَبٰى بِيَدَيْهِ. رَوَاهُ رَزِيْنٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4713 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت قیلہ بنت مخرمہ سے کہ انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو مسجد میں دیکھا کہ آپ قرفصاء کی نشست بیٹھے تھے ۱∞؎فرماتی ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو عجزونیاز کرتے دیکھا تو میں خوف سے کانپ گئی ۲؎(ابوداؤد)
وَعَنْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ وَهُوَ قَاعِدٌ الْقُرْفُصَاءَ. قَالَتْ: فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَخَشِّعَ أُرْعِدْتُ مِنَ الْفَرَقِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4714 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی اسی جگہ میں چہار زانو بیٹھے رہتے حتی کہ سورج خوب چمک جاتا ۱∞؎(ابوداؤد)
وَعَنْ جَابِرٍ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الفَجْرَ تَرَبَّعَ فِي مَجْلِسِهٖ حَتّٰى تَطْلَعَ الشَّمْسُ حَسَنَاءَ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4715 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب رات میں کہیں اترتے تو اپنی داہنی کروٹ پر لیٹ جاتے ۱∞؎اور جب صبح سے کچھ پہلے اترتے تو اپنی کلائی کھڑی کرتے اور اپنی ہتھیلی پر اپنا سر رکھتے ۲؎(شرح سنہ)
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عَرَّسَ بِلَيْلٍ اِضْطَجَعَ عَلٰى شِقِّهٖ الْأَيْمَنِ وَإِذَا عَرَّسَ قُبَيْلَ الصُّبْحِ نَصَبَ ذِرَاعَهٗ وَوَضَعَ رَأْسَهٗ عَلٰى كَفِّهٖ . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4716 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے ام سلمہ کے بعض گھروالوں سے ۱∞؎فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا بستر اس ہی طرح تھا جیساکہ قبر میں رکھا جاتا ہے اور مسجد آپ کے سر کے پاس تھی ۲؎(ابوداؤد)
وَعَنْ بَعْضِ آلِ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِمَّا يُوضَعُ فِي قَبْرِهٖ وَكَانَ الْمَسْجِدُ عِنْد رَأسه. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4717 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے پیٹ پر لیٹا دیکھا تو فرمایا کہ یہ وہ لیٹنا ہے جسے الله پسند نہیں فرماتا ۱∞؎(ترمذی)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَأٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مُضْطَجِعًا عَلٰى بَطْنِهٖ فَقَالَ: إِنَّ هٰذِهٖ ضِجْعَةٌ لَا يُحِبُّهَا اللّٰهُ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4718 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے یعیش ابن طخفہ ابن قیس غفاری سے ۱∞؎وہ اپنے والد سے راوی اور وہ صفہ والوں میں سے تھے ۲؎فرماتے ہیں اس حالت میں کہ میں درد کی وجہ سے اپنے پیٹ پر لیٹا ہوا تھا۳؎ناگاہ کوئی صاحب مجھے اپنے پاؤں سے ہلانے لگے۴؎پھر فرمایا کہ اس لیٹنے سے الله ناراض ہے ۵؎میں نے دیکھا تو وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم ہیں ۶؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)
وَعَنْ يَعِيْشَ بْنِ طِخْفَةَ بْنِ قَيْسٍ الْغِفَارِيِّ عَنْ أَبِيْهِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ - قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعٌ مِنَ السَّحَرِ عَلٰى بَطْنِي إِذَا رَجُلٌ يُحَرِّكُنِيْ بِرِجْلِهٖ فَقَالَ: هٰذِهٖ ضِجْعَةٌ يَبْغَضُهَا اللّٰهُ فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَابْن مَاجَه
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4719 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت علی ابن شیبان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو ایسے گھر کی چھت پر رات گزارے جس پر آڑ نہ ہو ایک روایت میں ہے کہ پتھر نہ ہو تو اس کی ذمہ داری ختم ہوگئی ۱∞؎(ابوداؤد)اور خطابی کی معالم سنن میں حجی ہے۔
وَعَنْ عليِّ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ بَاتَ عَلٰى ظَهْرِ بَيْتٍ لَيْسَ عَلَيْهِ حِجَابٌ وَفِي رِوَايَةٍ: حِجَارٌ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ.وَفِي مَعَالِمِ السُّنَنِ لِلْخَطَّابِيْ حجىً "
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4720 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص ایسی چھت پر نہ سوئے جس پر آڑ نہ ہو ۱∞؎(ترمذی)
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنَامَ الرَّجُلُ عَلٰى سَطْحٍ لَيْسَ بِمَحْجُوْرٍ عَلَيْهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4721 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں کہ محمد صلی الله علیہ وسلم کی زبان پر وہ لعنتی ہے ۱∞؎جو حلقہ کے بیچ میں بیٹھے۔ (ترمذی،ابوداؤد)
وَعَنْ حذيفةَ قَالَ: مَلْعُونٌ عَلٰى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَعَدَ وَسْطَ الْحَلْقَةِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4722 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بہترین محفل وہ ہے جو وسیع تر ہو ۱∞؎(ابوداؤد)
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4723 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں تشریف لائے رسول الله صلی الله علیہ وسلم حالانکہ آپ کے صحابہ بیٹھے تھے ۱∞؎تو فرمایا کیا ہے مجھے میں تم کو متفرق دیکھتا ہوں۲؎(ابوداؤد)
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: جَاءَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهٗ جُلُوسٌ فَقَالَ: مَا لِي أَرَاكُمْ عِزِيْنَ؟ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4724 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سایہ میں ہو پھر اس سے سایہ ہٹ جاوے کہ اس کا بعض دھوپ میں اور بعض سایہ میں ہوجاوے تو اٹھ کھڑا ہو ۱∞؎(ابوداؤد)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْء فَقَلَصَ عَنْہُ الظِّلُّ فَصَارَ بَعْضُهٗ فِي الشَّمْسِ وَبَعْضُهٗ فِي الظِلِّ فَلْيَقُمْ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4725 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
اور شرح سنہ میں انہیں سے ہے فرمایا جب تم میں سے کوئی سایہ میں ہو پھر اس سے سایہ ہٹ جاوے تو اٹھ کھڑا ہو کہ یہ شیطان کی بیٹھک ہے اسے معمر نے یوں ہی موقوفًا روایت کی ۱∞؎
وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ عَنهُ. قَالَ: وَإِذا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْءِ فَقَلَصَ عَنْهُ فَلْيَقُمْ فَإِنَّهٗ مَجْلِسُ الشَّيْطَانِ . هٰكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ مَوْقُوفًا
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4726 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب
- 1
- 2