باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب

اچھی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6

روایت ہے حضرت ابوسعید انصاری سے ۱∞؎انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا آپ مسجد سے نکل رہے تھے تو راستہ میں مرد عورتوں کے ساتھ خلط ملط ہوگئے ۲؎تو عورتوں سے فرمایا تم پیچھے رہو تمہیں یہ حق نہیں کیونکہ تمہارے لیے بیچ راستہ میں چلنا مناسب نہیں۳؎تم راستہ کے کنارے اختیار کرو پھرعورت دیواروں سے مل کر چلتی تھی حتی کہ اس کا کپڑا دیوار سے اولجھتا تھا۴؎(ابوداؤد،بیہقی شعب الایمان)

وَعَنْ أَبِي سَعِيْدِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهٗ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ خَارِجٌ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاخْتَلَطَ الرِّجَالُ مَعَ النِّسَاء فِي الطَّرِيق فَقَالَ النِّسَاءُ: اسْتَأْخِرْنَ فَإِنَّهٗ لَيْسَ لَكُنَّ أَنْ تُحْقِقْنَ الطَّرِيقَ عَلَيْكُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِيقِ . فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تَلْصَقُ بِالْجِدَارِ حَتّٰى إِنَّ ثَوْبَهَا لَيَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4727 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ مرد عورتوں کے درمیان چلے ۱∞؎(ابوداؤد)

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم نَهَى أنْ يَمْشِيَ يَعْنِي الرَّجُلَ بَيْنَ الْمَرْأَتَيْنِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4728 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب

روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ ہم جب نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے پاس آتے تو ہم میں سے ہر ایک وہاں بیٹھتا جہاں مجلس ختم ہوتی ۱∞؎(ابوداؤد)اور عبدالله ابن عمرو کی دو حدیثیںباب القیاممیں ذکر ہوئیں اور ہم حضرت علی و ابوہریرہ کی حدیثیںباب اسماء النبی صلی الله علیہ وسلم و صفاتہمیں بیان کریں گے۲؎ان شاءالله تعالیٰ

وَعَنْ جابرِ بن سمرةَ قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ
وَذُكِرَ حَدِيثاَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو فِي بَابِ الْقِيَامِ وَ سَنَذْكُرُ حَدِيثَ عَلِيٍّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ فِي بَابِ أَسْمَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِفَاتِهٖ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ تَعَالٰى

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4729 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب

روایت ہے حضرت عمرو ابن شرید سے ۱∞؎اور وہ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں مجھ پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم گزرے جب کہ میں اس طرح بیٹھا تھا کہ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنے پیٹھ کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور میں نے اپنے ہاتھ کی سیرین پر ٹیک لگائی ہوئی تھی ۲؎تو فرمایا تم ان لوگوں کی بیٹھک بیٹھتے ہو جن پر غضب کیا گیا ۳؎(ابوداؤد)

عَنْ عمْرِو بْنِ الشَّرِيْدِ عَنْ أَبِيْهِ قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جَالِسٌ هٰكَذَا وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِيَ الْيُسْرٰى خَلْفَ ظَهْرِي وَاتَّكَأْتُ عَلَى أَلْيَةِ يَدِي فَقَالَ: أَتَقْعُدُ قَعْدَةَ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4730 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب

روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں مجھ پر نبی صلی الله علیہ وسلم گزرے جب کہ میں اپنے پیٹ پر لیٹا ہوا تھا ۱∞؎تو مجھے اپنے پاؤں سے ٹھوکر ماری اور فرمایا اے جندب یہ آگ والوں کا لیٹنا ہے ۲؎(ابن ماجہ)

وَعَنْ أَبِي ذرٍّ قَالَ: مرَّ بِي النَّبِيُّ وَأَنَا مُضْطَجِعٌ عَلٰى بَطْنِي فَرَكَضَنِي بِرِجْلِهٖ وَقَالَ: يَا جُنْدُبُ إِنَّمَا هِيَ ضِجْعَةُ أَهْلِ النَّارِ . رَوَاهُ ابنُ مَاجَه

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4731 ، باب:بیٹھنے سونے اور چلنے کا باب