Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah At Taghabun Ayat 9 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴄ
اٰیاتہا 18

Tarteeb e Nuzool:(108) Tarteeb e Tilawat:(64) Mushtamil e Para:(28) Total Aayaat:(18)
Total Ruku:(2) Total Words:(286) Total Letters:(1074)
9

یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ یَوْمُ التَّغَابُنِؕ-وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(9)
ترجمہ: کنزالایمان
جس دن تمہیں ا کھٹا کرے گا سب جمع ہونے کے دن وہ دن ہے ہار والوں کی ہار کُھلنے کا اور جو اللہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے اللہ اس کی برائیاں اُتاردے گا اور اُسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں کہ وہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ: جس دن وہ جمع ہونے کے دن میں  تمہیں  اکٹھا کرے گا۔} اس آیت میں  جمع ہونے کے دن سے مراد قیامت کادن ہے جس میں  سب اوّلین وآخرین جمع ہوں  گے اوریہ وہ دن ہوگاجس میں  کفار کی محرومی اور مسلمانوں  کی کامیابی پورے طور پر ظاہر ہو گی، کفار اپنی ہار کا اقرار کر لیں  گے،نیز اس دن اللّٰہ تعالیٰ پرایمان لانے والوں  اورنیک کام کرنے والوں  کی برائیاں  مٹادی جائیں  گی اورانہیں  ایسے باغوں  میں  داخل کیاجائے گاجن کے نیچے نہریں  بہتی ہوں گی اوروہ ان میں  عارضی طور پر نہیں  بلکہ ہمیشہ کے لئے رہیں  گے اوریہی حقیقی اوربڑی کامیابی ہے ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links