Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ash Shams Ayat 10 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴟ
اٰیاتہا 15

Tarteeb e Nuzool:(26) Tarteeb e Tilawat:(91) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(15)
Total Ruku:(1) Total Words:(69) Total Letters:(250)
9-10

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا(9)وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاﭤ(10)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک جس نے نفس کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا ۔اور بیشک جس نے نفس کو گناہوں میں چھپا دیا وہ ناکام ہوگیا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا: بیشک جس نے نفس کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا۔} اللّٰہ تعالیٰ نے اس سے پہلی آیات میں  چند چیزوں  کی قَسمیں  ذکر کر کے ا س آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  فرمایا کہ بیشک جس نے اپنے نفس کو برائیوں  سے پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا اور بیشک جس نے اپنے نفس کو گناہوں  میں  چھپادیا وہ ناکام ہوگیا۔( جلالین مع صاوی، الشّمس، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۶ / ۲۳۷۰)

نفس کو برائیوں  سے پاک کرنا کامیابی کا ذریعہ ہے:

            اس سے معلوم ہوا کہ اپنے نفس کو برائیوں  سے پاک کرنا کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ اور اپنے نفس کو گناہوں  میں  چھپا دینا ناکامی کا سبب ہے اور نفس برائیوں  سے اسی وقت پاک ہو سکتا ہے جب اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی اطاعت کی جائے اوراطاعت کرنے والوں  کے بارے اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ‘‘(النور:۵۲)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور جو اللّٰہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللّٰہ سے ڈرے اوراس (کی نافرمانی) سے ڈرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔

            اور ارشاد فرماتا ہے: ’’وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا‘‘(احزاب:۷۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور جو اللّٰہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اس نے بڑی کامیابی پائی۔

            لہٰذا جو شخص حقیقی کامیابی حاصل کرنا اور ناکامی سے بچنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی اطاعت کر کے اپنے نفس کو برائیوں  سے پاک کرے ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links