Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Munafiqun Ayat 3 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴃ
اٰیاتہا 11

Tarteeb e Nuzool:(104) Tarteeb e Tilawat:(63) Mushtamil e Para:(28) Total Aayaat:(11)
Total Ruku:(2) Total Words:(201) Total Letters:(788)
2-3

اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِؕ-اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(2)ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا فَطُبِـعَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ(3)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا تو انہوں نے اللہ کے راستے سے روکا بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں ۔یہ اس لیے ہے کہ وہ (زبان سے) ایمان لائے پھر (دل سے )کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی تو اب وہ سمجھتے نہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً: اور انہوں  نے اپنی قسموں  کوڈھال بنالیا ۔} یعنی منافقوں  نے اپنی قسموں  کو ڈھال بنالیا ہے تاکہ وہ ان کے ذریعے قتل اورقید کئے جانے سے محفوظ رہیں ،یہ زبان سے تو قسمیں  کھاتے ہیں  لیکن ان کا عمل یہ ہے کہ لوگوں  کو طرح طرح کے وسوسے اور شُبہے ڈال کرسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے اور اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  جہاد کرنے سے روکتے ہیں ،بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں  کہ نفاق سے آپ کی بارگاہ میں  آتے، دھوکہ دینے کے لئے ایمان کاا ظہار کرتے،لوگوں  کو اللّٰہ تعالیٰ کی راہ سے روکتے اور ایمان کے مقابلے میں  کفر کو اختیار کرتے ہیں ۔( خازن، المنافقون، تحت الآیۃ: ۲، ۴ / ۲۷۱، مدارک، المنافقون، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۲۴۲، ملتقطاً)

{ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا : یہ اس لیے ہے کہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے۔ } یعنی منافقوں  کے یہ برے اعمال اس لیے ہیں  کہ وہ زبان سے ایمان لائے پھر وہ دل سے کافر ہو گئے اور ان کے دل کا کفر لوگوں  پر ظاہر ہو گیا، منافقوں  کی ان حرکتوں  کی وجہ سے ان کے دلوں  پر مہرلگا دی گئی ہے تو اب ان کے دلوں  میں  ایمان کیسے داخل ہو۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links