Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mujadilah Ayat 6 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳾ
اٰیاتہا 22

Tarteeb e Nuzool:(105) Tarteeb e Tilawat:(58) Mushtamil e Para:(28) Total Aayaat:(22)
Total Ruku:(3) Total Words:(526) Total Letters:(2014)
6

یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْاؕ-اَحْصٰىهُ اللّٰهُ وَ نَسُوْهُؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
جس دن اللہ ان سب کو(دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے گا پھر وہ انہیں ان کے اعمال بتائے گا، اللہ نے ان اعمال کو گن رکھا ہے اور وہ لوگ انہیں بھول گئے ہیں اور اللہ ہر چیزپر گواہ ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا: جس دن اللّٰہ ان سب کو (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے گا ۔}  یعنی کافروں  کو رسوا کر دینے والا عذاب اس دن ہو گا جس دن اللّٰہ تعالیٰ ان سب کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا یہاں  تک کہ کسی ایک کو باقی نہ چھوڑے گا، پھر انہیں  رسوا اور شرمندہ کرنے کیلئے ان کے اعمال بتائے گا (کیونکہ) اللّٰہ تعالیٰ نے ان کے تمام اعمال کو گن رکھا ہے جبکہ وہ لوگ بے فکری اور توجہ نہ ہونے کے سبب دنیا میں  کئے ہوئے اپنے اعمال بھول گئے ہیں  اور اللّٰہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے اوراس سے کچھ بھی چھپا ہو انہیں  ہے۔( مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۶، ص۱۲۱۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links