Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Humazah Ayat 2 Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴬ
اٰیاتہا 9

Tarteeb e Nuzool:(32) Tarteeb e Tilawat:(104) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(9)
Total Ruku:(1) Total Words:(35) Total Letters:(134)
2

الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ(2)
ترجمہ: کنزالایمان
جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ: جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔} اس سے معلوم ہوا کہ مال جوڑنا اور گن گن کر رکھنا لوگوں  کے منہ پر عیب نکالنے اور پیٹھ پیچھے برائی کرنے کے مذموم اَوصاف پیدا ہونے کا ایک سبب ہے ، ہمارے معاشرے میں  مالدار لوگوں  کی ایک تعداد ایسی ہے جو ا س مرض میں  بری طرح مبتلا ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں  ہدایت عطا فرمائے۔

مال جمع کرنے اور گن گن کر رکھنے کی مذموم صورتیں :

            یاد رہے کہ مال جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا چند صورتوں  میں  برا ہے،(1) حرام ذرائع سے مال جمع کیا جائے۔ (2) جمع شدہ مال سے شرعی حقوق ادا نہ کئے جائیں ۔ (3)مال جمع کرنے میں  ایسا مشغول ہو جانا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بھول جائے۔(4)اللّٰہ تعالیٰ پر توکُّل کرنے کی بجائے صرف مال کو آفات دور کرنے کا ذریعہ سمجھا جائے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links