Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ahqaf Ayat 12 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳯ
اٰیاتہا 35

Tarteeb e Nuzool:(66) Tarteeb e Tilawat:(46) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(35)
Total Ruku:(4) Total Words:(718) Total Letters:(2624)
12

وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةًؕ-وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ﳓ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَ(12)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب پیشوا اور رحمت تھی اور یہ(قرآن) عربی زبان میں ہوتے ہوئے تصدیق کرنے والی ایک کتاب ہے تاکہ ظالموں کو ڈرائے اور نیکوں کیلئے بشارت ہو۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً: اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب پیشوا اور رحمت تھی۔} اس سے پہلی آیت میں  کفار کا ایک اعتراض ذکر ہوا کہ اگر اس قرآن میں  کوئی بھلائی ہوتی تو ہم غریب لوگوں  سے پہلے ایمان لے آتے ،یہاں  اس اعتراض کا رد کیا جا رہاہے ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار کی یہ بات کس طرح درست ہو سکتی ہے حالانکہ قرآنِ مجید سے پہلے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر تورات کا نازل ہونا اور اس کتاب کا اللہ تعالیٰ کے دین کی پیروی کرنے والوں  کا پیشوا ہونا اوراس پر ایمان لانے والوں  اور اس کے تقاضوں  کے مطابق عمل کرنے والوں  کےلئے رحمت ہونا انہیں  خود تسلیم ہے اور یہ قرآن جس کے بارے میں کفارِمکہ ایسی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں  ،اس کی شان تو یہ ہے کہ یہ عربی زبان میں  حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی کتاب اور تمام آسمانی کتابوں  کی تصدیق کرنے والی ایک کتاب ہے جو اس لئے نازل ہوئی ہے تاکہ ظالموں  کو ڈرائے اور نیکوں  کیلئے بشارت کا ذریعہ ہو۔( روح البیان، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۲، ۸ / ۴۷۱)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links