Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
مِسْعَر بِن کِدام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی وفات امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی مسجِد میں سجدے کی حالت میں ہوئی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!یہ حضرت مِسْعَر بن کِدام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ تھے جنہوں نے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی عبادت کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔ آئیے! اب آپ کی عبادت کے بارے میں دیگر 5 بُزرگانِ دین کے اقوال سنتےہیں، چنانچہ
1۔حضرت حَفْص بن عبدالرحمن رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں:امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ 30 سال تک ساری رات ایک رکعت میں قرآنِ کریم کی تلاوت فرماتےرہے۔
2۔حضرت اسدبن عَمرو رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں: امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے 40 سال تک عشا کے وضو سے نمازِ فجر پڑھی۔ جس جگہ آپ کی وفات ہوئی اس مقام پر آپ نے سات ہزار (7000) مرتبہ قرآنِ کریم ختم کیا تھا ۔
3۔ایک بارحضرت عبدُ اللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے سامنے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پر کسی نے اعتراض کیا تو آپ نے فرمایا: کیا تم ایسے شخص پر اعتراض کرتے ہو جس نے پینتالیس(45)سال تک پانچوں نمازیں ایک ہی وضو سےادا کیں اور وہ ایک رکعت میں پورا قرآنِ کریم ختم کرلیتے تھے۔ پھر فرمایا: مجھے فِقْہ کا جس قدر علم حاصل ہے ،میں نے وہ سارا علم امامِ اعظم ہی سے سیکھا ہے۔
4۔حضرت امام ابو یوسف رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتےہیں:امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ہر روزدن