Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!ہمارےامامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ علم و عمل کے پیکر، عبادت و ریاضت کے پابند اور خوفِ خدا رکھنےکےعلاوہ اپنےآپ کو ہرقسم کی خامیوں اور برائیوں سے بچایا کرتے تھے،جیساکہ

حضرت عیسیٰ بن یونس  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے سامنے ایک مرتبہ  امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کا ذکرِ خیر کیا گیا تو انہوں نے  امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کے لئے دُعائے خیرکی اور ارشاد فرمایا:امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   اللہ پاک کی نافرمانیوں سے اور اس کی حرام کردہ چیزوں سے بچنے کی خوب کوشش فرماتے تھے۔([1])

ایک مرتبہ حضرت عبدُ اللہ بن مبارَک  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  نے حضرت سُفیان ثوری  سے کہا:امامِ اعظم ابوحنیفہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  غیبت سے اتنا دُور رہتے ہیں کہ میں نے کبھی ان کو دشمن کی غیبت کرتے ہوئے بھی نہیں سُنا۔ حضرت سفیان ثوری  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے ارشاد فرمایا:اللہ پاک کی قسم!ابوحنیفہ  اس مُعاملے میں بہت سمجھ دار ہیں،کسی ایسی چیز کو اپنی نیکیوں پر مُسَلّط نہیں کرتے جس کی وجہ سے نیکیاں ضائع ہوجائیں۔([2])

نیک عمل نمبر 5 کی ترغیب:

پیارے اسلامی بھائیوں! عبادت کی لذت پانےاور نیک کاموں میں دل لگانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ان شاء اللہ اس کی برکت سے نیکیوں پر استقامت


 

 



[1] الخیرات الحسان،ص ۵۴

[2] الخیرات الحسان، ص ۵۶