Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ہوں گی۔(کنز العمال،کتاب الاذکار،الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ،۱ /۲۵۵،الجزء الاول،حدیث: ۲۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!2 شعبانُ الْمُعَظَّم حضرت امامِ اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کاعُرس مبارک ہے، اسی نسبت سے آج کےبیان میں ہم آپ کی شان وعظمت،عبادت کےمعمولات،اچھے اچھے اوصاف اور آپ کی دینی خدمات کےبارےمیں سُنیں گے۔اےکاش!سارا بیان اچھی اچھی نیتوں اور مکمل توجّہ کے ساتھ سُننا نصیب ہوجائے۔
پیارے اسلامی بھائیو!حضرتامامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اسلام کی وہ