Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

پانے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا، الحمد للہ! شیخ  طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ نے اپنے مُرِیْدَوں کو اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے۔ آپ بھی جیبی سائز کا یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے، اسے پڑھیئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 5 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازوں کے بعد کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی، سورۃ الاخلاص اور تسبیح فاطمہ پڑھی؟

اللہ پاک ہمارے دِل کی سختی دُور فرمائے، ہمارے دِل روشن ہوں، کاش! نمازوں میں دِل لگ جائے، کاش! عبادت کا ذوق و شوق ہمیں نصیب ہو جائے، اے کاش! صد ہزار کاش! ہمیں عبادت کی لذّت بھی ملے اور اس پر استقامت بھی نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدھے ہاتھ سے لین دین  کے مدنی پھول

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! سیدھے ہاتھ سے لین دین کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے1فرمان مصطفے  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ملاحظہ کیجئے: فرمایا:تم میں سے ہر ایک سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور سِیدھے ہاتھ سے پئے اور سِیدھے ہاتھ سے لے اور سیدھے ہاتھ سے دے کیونکہ شیطان اُلٹے ہاتھ سے کھاتا اوراُلٹے ہاتھ سے پیتا اُلٹے ہاتھ سے دیتا اور اُلٹے ہاتھ سے لیتا ہے۔(ابنِ ماجہ ، ۴/۱۲،