Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

کریں *اس کے معنیٰ و مفہوم کو سمجھیں *اس کے نُور سے اپنے دل کو  روشن کریں *جنت کی نعمتوں کے ذکر پر اللہ پاک سےاس کے حاصل کرنےکی دُعا مانگیں، *عذابِ جہنم کی وعیدیں پڑھ ،سن کر ان سے پناہ طلب کریں *اللہ پاک نے جن کاموں کا حکم دیا ان پرعمل کریں اور جن سے منع فرمایا ان سے بچیں۔ اے کاش!ہمیں بھی اللہ والوں کے خوفِ خدا اور عبادت و ریاضت سے کچھ حصہ نصیب ہوجائے ۔ اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

امامِ اعظم کا زُہد و تقویٰ

پیارے اسلامی بھائیو!ہم حضرت امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی سیرت کے بارے میں سُن رہے تھے۔آپ کی سیرت کاایک بہت پیارا پہلو خوفِ خدا بھی ہے۔ امام ابنِ حجر ہیتمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کی خوفِ خدا سے اشکباری کا تذکرہ کرتے ہوئےنقل فرماتے ہیں:رات کےوقت آپ کی خوفِ خُدا سےرونےکی آواز اتنی بلند ہوتی کہ پڑوسیوں کو سنائی دیتی اور انہیں آپ کی حالت پر ترس آتا۔([1]) مزید فرماتے ہیں:رات کوجب آپ نماز ادا فرماتےتوچٹائی پرآپ کے آنسوؤں کےگرنےکی آواز اس طرح آتی جس طرح بارش کے قطرے گرتے ہیں، رونے کا اثر آپ کی آنکھوں اور رُخساروں پر نظر آتا تھا۔([2])


 

 



[1]  الخیرات الحسان، ص ۵۰

[2]  الخیرات  الحسان ، ص ۵۴