Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

الافتاء اہلسنت یا کسی بھی عاشقِ رسول مفتی صاحب سے شرعی رہنمائی لے لیا کریں۔

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

علم و عمل کے پیکر

پیارے اسلامی بھائیو!*یقیناً عبادت وریاضت اورتلاوتِ قرآن کی کثرت سے انسان کے دل کی زمین نرم ہوتی ہے،*دل نور سے روشن ہوجاتا ہے، * اللہ  پاک کی پہچان حاصل ہوتی ہے، * اللہ  پاک کا قرب ملتا ہے ، * اس کی بارگاہ میں رُتبہ بلند ہوتا ہے،*چہرے پر نور ظاہر ہوتا ہے،*اللہ  پاک عبادت گزاروں سے محبت  فرماتا ہے، *فرشتے اس کا چرچا کرتے ہیں،*لوگ اچھے الفاظ میں اس کا تذکرہ کرتے ہیں،*اس کو نیک سمجھ کر اس سے دُعائیں کرواتے ہیں، *اور اس سے متاثر ہوکر اس کی باتیں تسلیم کرتے ہیں۔ اللہ پاک نے ہمارے امام اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کو بے پناہ ذہنی صلاحیتوں اورعظیمُ الشان علم کے ساتھ ساتھ عمل کی توفیق اور زبردست تقویٰ و پرہیز گاری بھی عطا فرمائی تھی،چنانچہ

               *ہمارے امامِ اعظم کادن علمِ دین عام کرتےہوئےگُزرتا*راتیں اللہپاک کی یاد میں گزر جاتیں *راتوں کو جاگ کر اللہ پاک کی عبادت کرتے *اللہپاک کے خوف سےآنسو  بہاتے *راتوں کےقیام میں اللہ پاک کا کلام پڑھتے، رکوع میں اُس کی عظمت بیان کرتے اور سجدے میں اس کی پاکی بیان کرتے۔ آئیے! آپ کی عبادات کے معمولات کے بارے میں سنتے ہیں،چُنانچہ

شب و روز نفل نماز و روزہ کی پابندی