Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

بھی معلوم ہوا !خواب میں دیکھے جانے والے معاملات کی تعبیر کچھ اور ہوتی ہے جیسا کہ داتا صاحب  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نےخواب میں رسولِ پاک  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی گود میں امام اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو دیکھنےکی تعبیر آپ کےشریعت پر قائم و دائم  رہنا اور غلطی سے محفوظ ہونا مراد لی۔ اس سے بخوبی معلوم ہوتا ہےکہ امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کامقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔ آئیے! آپ کا مختصر تعارف سنتے ہیں، چُنانچہ

امامِ اعظم کی سیرت و تعارف

حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ کا نامِ نامی ”نُعمان“،والِدِ گرامی کا نام ”ثابِت“ اور کُنْیَت ”ابو حنیفہ“ہے۔ *آپ 70ہجری میں عراق کے مشہور شہر ’’کُوفہ“ میں پیدا ہوئے اور 80 سال کی عمر میں 2 شعبانُ الْمُعظَّم 150 ہجری میں وفات پائی۔ *آج بھی بغداد شریف میں آپ کامزارمُبارک ہے۔([1])علامہ شُعیب حَرِیْفِیش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےبارے میں فرماتے ہیں:*امامِ اعظم کی ولادت باسعادت صحابَۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   کےمُبارک دَور میں ہوئی اور تابعین کےدور میں آپ عظیم مُفتی بن گئے۔ *آپ خوبصورت چہرے،ستھرے کپڑوں،اچھی خوشبو استعمال کرنے،بہت کَرَم اور اپنے بھائیوں کی مددفرمانے والے تھے۔*آپ بہت بڑے عابد و زاہد،اللہ پاک کی معرفت اور اس کا خوف رکھنے،اپنےعلم سے ہمیشہ اللہپاک کی رضا تلاش کرنےوالےاور عاجزی وانکساری کےپیکرتھے۔*آپ علما و طَلَبہ کے ساتھ حُسنِ سلوک، عوام و خواص کے ساتھ شفقت کا برتاؤ،غریب و مسکین سے مالی تعاون کرنے


 

 



[1]  اشکوں کی برسات، ص ۲