Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اُلٹے ہاتھ سے کھانا،پینا، لینا، دینا، شيطان کا طریقہ ہے۔(کھانے کا اسلامی طریقہ، ص۸) * کسی کو پانی پلاتے وقت جگ سیدھے ہاتھ میں ہو تا ہے جبکہ گلاس اُلٹے میں اور اُلٹے ہاتھ سے گِلاس دوسروں کودیتے ہیں، کسی سے جگ اور گلاس دونوں لینے ہوں تو ہم دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ لے لیتے ہیں جبکہ یہ طریقہ غلط ہے پہلے سیدھے ہاتھ سے جگ لیں اور پھر جگ کو اُلٹے ہاتھ میں پکڑلیں تاکہ سیدھا ہاتھ خالی ہو جائے اور اب سیدھے ہاتھ سے گلاس لے لیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* ہدیہ لیتے وقْت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کے مطابق ” ہدیہ لیتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
بَارَكَ اللہُ فِي اَھْلِکَ وَمَالِکَ
ترجمہ: اللہ تعالی تیرے اہل و مال میں برکت عطا فرمائے۔(خزینۂ رحمت،ص47)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی