Book Name:Tazkira e Imam e Azam رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حدیث ۳۲۶۶)*سیدھی جانب میں نیک فال ہے کہ یہ جنتیوں کی جانب ہے۔( فیض القدیر، باب کان وھی الشمائل الشریفۃ،۵/۲۶۳،تحت الحدیث:۶۹۹۵)*سِیدھے ہاتھ سے کھانا پینا سُنَّت ہے۔ (آداب طعام،ص۱۳۰)*نیکیاں لکھنے والا فرشتہ داہنی طرف رہتا ہے اس کی وجہ سے یہ سمت افضل ہے۔(مرآ ۃ المناجیح،۱/۲۸۷۔)*مولانا محمد سردار احمد قادری چشتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو استِعمال کرو، یہ عادت ایسی پختہ ہو جائے کہ کل قِیامت کو جب نامۂ اعمال پیش ہو تو اِسی عادت کے مُوافِق دایاں ہاتھ آگے بڑھ جائے تب تو کام بن جائے گا۔
(حیاتِ محدث اعظم،ص۳۷۴)
( اعلان :)
سیدھے ہاتھ سے لین دین کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے،لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
(1)شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا :جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ