Farishton Ke Dost

Book Name:Farishton Ke Dost

اللہ پاک ہمیں فرشتہ صفت بننے، اللہ والوں سے خُوب محبّت کرنے، ان کے رستے چلنے، خُوب نیکیاں کرنے اور کامِل پِیر کے ہاتھ پر بیعت ہو جانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چَھٹّی شریف کا اہتمام کرنے کی ترغیب

 پیارے اسلامی بھائیو! 6 رَجَب کو یومِ غریب نواز ہوتا ہے، آپ بھی اپنے گھروں میں خَتْمِ خواجہ حُضُور کا اہتمام فرمائیے! اللہ پاک نے جتنی طاقت بخشی ہے، اُس کے مُطَابِق کچھ کھانے پانی کا اہتمام فرما لیجیے! یہ بھی نہ ہو تو پانی پر بھی خَتْم دِلوا سکتے ہیں *گھر پر شرعِی پردے کا خیال کرتے ہوئے سب اَہْلِ خانہ کو جمع کر لیجیے! امیر اہلسنت کا رسالہ ہے: خوفناک جادُو گَر۔ اِس میں خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کا ذِکْرِ خیر ہے، سب اَہْلِ خانہ کو رسالہ پڑھ کر سُنا دیجیے! جتنی ہو سکے تِلاوت کیجیے! سُورۂ یٰسین، سورۂ رَحْمٰن، سورۂ مُلک پڑھ لیجیے! کم از کم سورۂ فاتحہ اور چاروں قُل شریف پڑھ لیجیے! دُعا کیجیے! خَتْمِ خواجہ حُضُور ہو جائے گا *یُونہی دُکان پر اہتمام کیجیے! *آفسز میں اہتمام فرمائیے! *اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اِسْلامی کے زیرِ اہتمام اجتماعِ غریب نواز کا اہتمام ہوتا ہے، اس اجتماعِ پاک میں شرکت فرمائیے! *1تا 6  رَجَب تک روزانہ رات عشا کے بعد امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ مَدَنی چینل لائیو(Live)پر مَدَنی مذاکرہ فرماتے ہیں (یعنی سوال جواب کا سلسلہ ہوتا ہے) بہت معلوماتی باتیں ہوتی ہیں، بہت سارا عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملتا ہے، مَدَنی مذاکرے میں شرکت