Farishton Ke Dost

Book Name:Farishton Ke Dost

ہے۔ لہٰذا اِس مقدَّس مہینے میں خُوب عِبَادت کیجیے! *صحابۂ کرام  علیہمُ الرّضوان   رَجَب شریف  میں عُمرہ کرنا پسند فرماتے تھے۔([1]) لہٰذا جس سے بَن پڑے عمرہ کرنے کی سَعَادت حاصِل کرے۔زہے نصیب! رَجَب شریف اللہ پاک کے پیارے رسول، رسولِ مَقْبول  صلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے مبارک شہر مدینہ منورہ میں گزارنا نصیب ہو جائے *بزرگوں کا معمول رہا ہے کہ رَجَب شریف میں فوت شُدہ مسلمانوں کو کثرت سے اِیْصالِ ثواب کرتے ہیں، اِیْصَالِ ثواب 12مہینے کر سکتے ہیں، البتہ رَجَب شریف  میں اس کا زیادہ اہتمام ہوتا ہے۔ خصوصاً رَجَب شریف  میں امام جعفر صادِق رحمۃُ اللہ علیہ کے اِیصالِ ثواب کے لیے کونڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، عموماً لوگ 21 رَجَب شریف کو کونڈوں کا ختم دِلواتے ہیں، یہ بھی جائِز ہے، البتہ اَصْل میں کونڈوں کا ختم 15 رَجَب کو بنتا ہے کیونکہ امام جعفر صادِق رحمۃُ اللہ علیہ کے وِصَال کے مُتَعلِّق  15 رَجَب کا قول کیا گیا ہے۔([2])

 2سال کی عبادت کا ثواب

*رَجَب شریف کی ایک اہم عِبَادت نفل روزے رکھنا بھی ہے۔ جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک  رَضِیَ اللہ عنہ  سے مروی ہے، دوعالَم کے مالِک ومختار  صلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کا فرمان ہے: جس نے ماہِ حرام میں 3 دِن جمعرات، جمعے اور ہفتے کےروزے رکھے، اُس کےلیے 2سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔([3])


 

 



[1]...لطائِفُ المعارف، صفحہ:169۔

[2]...فتاوٰی فقیہ ملت، جلد:2، صفحہ:265۔

[3]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:485، حدیث:1789۔