Farishton Ke Dost

Book Name:Farishton Ke Dost

ثابت قدم رہے، اُن پر  فِرشتے اُترتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ تم نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور اُس جنّت پر خوش ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہم  دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں تمہارے دوست ہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! رَجَب شریف کا مبارَک، مقَدَّس مہینا تشریف لا چکا ہے، حُرْمت والے 4مہینے ہیں، رَجَب شریف بھی ان میں سے ایک اَہَم حُرْمت و عزّت والا مہینا ہے۔ رَبِّ کریم کا اِرْشاد ہے:

تَظْلِمُوْا فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ (پارہ:10،سورۂ تَوْبَہ:36)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو۔

یعنی عام مہینوں میں بھی گُنَاہ گُنَاہ ہی ہے، البتہ! حُرْمت والے مہینوں کی چُونکہ بہت عزّت ہے، لہٰذا اِن مہینوں میں ہر گز گُنَاہ نہ کرو! کیونکہ اِن مہینوں میں گُنَاہ کرنا صِرْف گُنَاہ نہیں، ان مہینوں کی بےادبی بھی ہے۔

رَجَب اللہ کا مہینا ہے

حدیثِ پاک میں ہے:

رَجَبٌ شَہْرُ اللہ وَ شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِی

ترجمہ: رجب اللہ پاک کا مہینا ہے، شعبان میرا مہینا ہے اور رمضان میری اُمَّت کا مہینا ہے۔([1])

ماہِ رَجَب کی چند عبادات

اے عاشقانِ رسول! رَجَب ماہِ عِبَادت ہے، اسے نیکیوں کا بیج بَونے کا مہینا بھی کہا جاتا


 

 



[1]...الترغیب والترھیب لاصفہانی، الترغیب علی الصوم، فصل فی فضل...الخ، جلد:3، صفحہ:228، حدیث:1857۔