Book Name:Iman Ke Dako
اُٹھا کر، انہیں سازِشوں کی سزائیں دے کر تم عہد مت تَوڑو، ابھی کے لیے انہیں چھوڑ دو، اِن کی جانِب سے توجہ ہٹا لو! جب یہ اِعْلانیہ عہد توڑیں گے، تب اِنہیں سزا دی جائے گی۔
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! اِسْلام کتنا پیارا دِین ہے، کیسا اَمن پسند دین ہے۔ یہود خُفْیہ طور پر عہد توڑ رہے ہیں، سازِشیں رَچا رہے ہیں مگر مسلمانوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ تم انہیں چھوڑ دو، تم عہد توڑنے میں ہر گز پہل مت کرو! جب تک اِن کی جانِب سے اِعلانیہ وعدہ خِلافی نہیں ہو جاتی، تب تک خاموشی اِخْتیار کیے رکھو...!!
اَلحمدُ لِلّٰہ! یہ ہمارا پیارا دِین ہے۔ غیر مسلموں، سازِشیوں کے ساتھ بھی کتنا حُسْنِ سُلُوک اِختیار کیا جاتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس پیارے پیارے پاکیزہ دِین پر اِستقامت عطا فرمائے، اس مبارَک دِین کی مقدَّس تعلیمات پر عمل پیرا ہونا نصیب کرے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پاس اَلحمدُ لِلّٰہ! اِیْمان ہے، یہ سب سے بڑی دولت ہے۔ ہمارا سب سے اَہَم سرمایہ یہی ہے *دولت فانِی ہے *گھر، بنگلہ، کوٹھیاں، کاریں سب فانی ہیں *ہم خُود بھی فانِی ہیں مگر اِیْمان...!! یہ وہ عظیم دولت ہے جو ہمیں ہمیشہ کی زندگی میں راحت دِلائے گی۔ ساری فضیلتوں، ساری عِنایتوں، ساری نعمتوں کی اَصْل ہی ایمان ہے *جب ایمان مِل جاتا ہے، تب بندہ اللہ پاک کی خاص رحمتوں کا حقدار ہو جاتا ہے *جب ایمان مِل جاتا ہے، بندہ کامیاب ہو جاتا ہے *جب اِیمان مِل جاتا ہے، بندہ جنّت کا حقدار بن