Book Name:Iman Ke Dako
جاتا ہے، اللہ پاک اِیمان والوں پر خاص کرم فرماتا ہے *اِیمان والے کو پاکیزہ زندگی عطا کی جاتی ہے *اِیمان والے کی نیکیاں قُبُول کی جاتی ہیں *اِیمان والے کے گُنَاہ مُعاف کیے جاتے ہیں *اِیمان والے کی قبر جنّت کا باغ بنتی ہے *اِیمان والے کو رَاحت و سُکون نصیب ہوتا ہے *اور اِیمان والا ہی ہے جس کے لیے آخرت کی تمام نعمتیں تیار کی گئی ہیں *بےایمان، غیر مُسْلِم لوگ تو رَبّ کے نافرمان ہیں *اُس کی رَحمت سے دُور *اُس کے غضب کے حقدار اور ہمیشہ ہمیشہ جہنّم میں رہنے کے لائق ہیں *بلکہ سچّی بات تو یہ ہے کہ جو بےایمان ہے، غیر مُسْلِم ہے، وہ حقیقت میں اِنسان کہلانے کا بھی حقدار نہیں ہے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اُولٰٓىٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ (پارہ:9، سورۂ اعراف:179)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! اللہ پاک نے ہمیں اِیمان کی دولت نصیب فرمائی ہے، رَبّ کریم ہمیں اِس پر اِستقامت نصیب فرمائے، مَرتے دَم تک مسلمان رہنا، حالتِ ایمان ہی میں قبر میں اُترنا اور روزِ قیامت اُٹھنا نصیب فرمائے۔
مَحبّت میں اپنی گُما یاالٰہی! نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی!
عِبادت میں گزرے مِری زِندگانی کَرم ہو کَرم یاخُدا! یاالٰہی!
مسلماں ہے عطّاؔر تیری عطا سے ہو اِیمان پر خاتِمہ یاالٰہی!([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد