Iman Ke Dako

Book Name:Iman Ke Dako

رکھ ، یہ اِیمان کے ڈاکو کوئی عام ڈاکو نہیں یہ تو ایسے خطر ناک  ڈاکو ہیں کہ آنکھ سے لگا کاجل چرا لیں تو کسی کو خبر نہ ہو، لہذا اِن سے بے خبر نہ رہ! اپنے ایمان کی فکر کر ! اَور آنکھوں کو کُھلا رکھ! کہیں ایسا نہ ہو کہ تو غفلت کی نیند سویا رہے اور یہ تیرا اَیمان لے اُڑیں۔

غیر مسلموں کی سازِشیں

یہ یہود، اَہْلِ کتاب، غیر مسلم ہمیں اِیْمان سے پھیرنے کے لیے، ہماری دولتِ اِیْمان چھیننے کے لیے کیسی کیسی سازِشیں رَچاتے ہیں، ذرا سنیے! تیسرے پارے میں اللہ پاک نے ذِکْر فرمایا، مَیں آیاتِ کریمہ کا خُلاصہ اپنے لفظوں میں عرض کرتا ہوں؛ غیر مُسْلِم اَہْلِ کتاب جو تھے،وہ مِل کر سَر جوڑ کر بیٹھے کہ آخر کیا طریقہ ہو جس سے ہم مسلمانوں کو ان کے دِین سے پھیر دیں۔ سوچ بچار کر کے اُنہوں نے ایک طریقہ نکالا؛ اپنے اندر کے کچھ پختہ سوچ والوں  کو کہنے لگے: تم یُوں کرو!

اٰمِنُوْا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَجْهَ النَّهَارِ وَ اكْفُرُوْۤا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَۚۖ(۷۲)

(پارہ:3،سورۂ آل عمران:72)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:جو ایمان والوں پر نازِل ہوا ہے، صبح کو اُس پر اِیمان لاؤ اور شام کو اِنکار کر دو۔

یعنی دِن چڑھے تم کلمہ پڑھو! *مسلمان ہو جاؤ! *سارا دِن مسلمانوں کے ساتھ رہنا *ان کے ساتھ ہی نمازیں پڑھنا *مسجدِ نبوی شریف میں رہنا *قرآنِ کریم پڑھنا *اِن کے دِین کی تعلیمات سیکھنا، پِھر شام کو اِسْلام سے پِھر جانا۔ اس سے کیا ہو گا؟ بولے:

لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَۚۖ(۷۲) (پارہ:3،سورۂ آل عمران:72)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: ہو سکتا ہے (کہ اس طرح مسلمان بھی اِسْلام سے) پھر جائیں۔

یعنی وہ جب دیکھیں گے کہ ایک تَورات کا عالِم، انجیل کو سمجھنے والا مسلمان ہوا، اس نے