Book Name:Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ Ki Naseehatain
نَمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارَک بھی سجا لی اورپابندی سے نیک اعمال کے رسالے سے جائزہ لیتے ہیں۔
نیک اعمال کے عامل پہ ہر دم ہر گھڑی یاالہٰی!خوب برسا رحمتوں کی تُو جھڑی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی قاعِدہ(Madani Qaidah) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مَدَنی قاعِدہ (Madani Qaidah)۔ اِس ایپلی کیشن میں مکمل مَدَنی قاعِدہ اور اُس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اِس ایپلی کیشن میں آپ مَدَنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اُس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اِس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مَدَنی قاعِدہ پڑھ کر، اُس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مَخَارج اور ضروری تَجْوِید سیکھی جا سکتی ہے۔اِس ایپلی کیشن میں مَدَنی قاعدے کے تمام اَسْبَاق کی وڈیو ریکاڈنگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجیے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! چند ضروری اعلانات سُن لیجیے۔*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی