Book Name:Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ Ki Naseehatain
آج کل ہمارے ہاں لوگ اِس معاملے میں بہت جلد بازی سے کام لیتے ہیں، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک لکھتے ہیں تو اُوپَر چھوٹا سا صاد اور مختلف مختصر الفاظ لکھ دیتے ہیں۔ یہ بہت سخت بات ہے، عُلَمائے کرام نے اِس کو گُنَاہ اور جہنّم میں لے جانے والا کام لکھا ہے ۔([1]) اِس لیے اپنی عادَت بنائیے! جب بھی کہیں جانِ عالم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک لکھیں تو ساتھ مکمل درود شریف لازمی لکھ دیا کریں۔ چند سیکنڈ ہی تَو لگیں گے۔ لہٰذا اِس میں ہر گز سُستی نہیں کرنی چاہیے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
مومنو! آپ پر پڑھے جاؤ با ادب اور با وقار درود
بھاری مرہم ہے دل فگاروں کو راحتِ جانِ بے قرار درود
جو محِبِّ نبی ہے اے کافیؔ! چاہیے اس کو بار بار درود([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیّت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا*خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔