Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ Ki Naseehatain

Book Name:Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ Ki Naseehatain

الْکَرِیْم! رحمتِ دوجہاں  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی رحمت و شفقت کا فیضان ملے گا *قبر و آخرت کو بھول جانا دِل کی سختی کا بڑا اور اَہَم سبب ہے۔ لہٰذا رحم دِلی کی نعمت پانے کے لیے قبر و آخرت کو یاد کیجیے! قبرستان جانے کا معمول بنائیں، اَہْلِ قبرستان کے لیے فاتحہ شریف بھی پڑھیں، ایصالِ ثواب بھی کریں، پھر کچھ دیر بیٹھ کر قبر، اِس کی ہولناکیاں، قبر کا اندھیرا، تنہائی، وحشت، پھر روزِ قیامت قبر سے اُٹھنا، بارگاہِ اِلٰہی میں پیش ہونا وغیرہ، اِن سب معاملات کے مُتَعَلِّق غور کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل نرم ہو گا اور رحم دِلی نصیب ہو گی*اِسی طرح یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنا، غریبوں کی مدد کرنا، بےسہاروں کا سہارا بننا بھی رحم دِلی پیدا کرتا ہے۔ اگر ہم دِل پر بوجھ ڈال کر، نفسِ اَمَّارہ (گناہ پر اُبھارنے والے نفس)کو دَبَا کر شفقت و رحم دِلی کا مُظَاہَرہ کرنے لگ جائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ دِل میں رحم دِلی کے جذبات بیٹھتے چلے جائیں گے اور رَبِّ کریم نے چاہا تو رحم دِلی ہماری طبیعت کا حِصَّہ بن جائے گی۔

*دِل کی سختی، رحم دِلی کے جذبات کا نہ ہونا، اِس کا ایک اَہَم سبب بُری صحبت (Bad Company)بھی ہے۔ بُرے اور ظالِم طبیعت لوگوں کے پاس بیٹھیں گے تو دِل سخت ہو گا، لہٰذا نیک، نرم دِل، رحم دِل لوگوں کی صحبت اپنائیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! رحم دِلی کی نعمت مل جائے گی۔

 اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال

اے عاشقانِ رسول ! دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، صحابہ و اہل بیت کی محبّت دلوں میں بھرنے، سچے عقائد سیکھنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں بھی خوب حِصَّہ لیجیے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ نیک اعمال کے رسالے سے جائزہ لینا بھی ہے۔

*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم   صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسَبَہ