Book Name:Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ Ki Naseehatain
پیارے اسلامی بھائیو! ہم رحمدِل ہو جائیں، دوسروں کے کام آنے کا دِل کرے، ذہن بنے، اِس کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟*سب سے پہلے تو گُنَاہ چھوڑ دیں، سچّی پکّی توبہ کر لیں۔ کیونکہ گُنَاہ کرنے سے دِل سخت ہوتا ہے، رحم دِلی کے جذبات دِل سے نکلتے ہیں*نیک اَعْمَال کَثْرت سے کیا کریں کہ نیکیوں کی برکت سے دِل صاف ہوتا ہے، دِل میں نرمی آتی ہے۔ بالخصوص قرآنِ کریم کی تِلاوت کریں، نمازیں پڑھا کریں، درودِ پاک کی کَثْرت کریں، اِس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل نرم ہو گا *ذِکْر اَذْکار کی برکات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اللہ پاک کے جس نامِ پاک کا ذِکْر کثرت سے کیا جائے، اِس نامِ پاک کے اَثْرات طبیعت پر ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا اللہ پاک کے نامِ پاک یارَحْمٰنُ، یَارَحِیْمُ کا ذِکْر کثرت سے کریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل میں رحم اور شفقت کے جذبات بڑھیں گے*اِسی طرح درودِ پاک کی برکات میں سے بھی ہے کہ جو بندہ کَثْرت سے درودِ پاک پڑھتا ہے، اُسے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی صِفَات کا فیضان ملنے لگتا ہے۔ لہٰذا درودِ پاک کی کَثْرت کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ