Book Name:Shan e Aal e Siddiq
لہٰذا مچھر کا خُون پاک ہے۔([1]) اگر کپڑوں پر لگ جائے تو اس سے کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوں گے۔اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عَمَل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَا شَھِیْدُ(اے علم و قدرت کے ساتھ ہر جگہ موجود)
جو کوئی صبح (یعنی سورج نکلنے سے پہلے پہلے) اپنے نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اِس احتیاط کے ساتھ کہ ان کو پتا نہ چلے، آسمان کی طرف مُنہ کر کے 21 بار یَا شَھِیْدُ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کا وہ بچہ یا بچی نیک بنے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد