Shan e Aal e Siddiq

Book Name:Shan e Aal e Siddiq

اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔  اٰمِیْن  بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

3دُعاؤں کا نتیجہ

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت صدیق اکبر  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی اِن 3دُعاؤں کا نتیجہ کیا ہوا؟ اللہ پاک نے فرمایا:

اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِؕ-وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ(۱۶)(پارہ:26،سورۂ اَحْقَاف:16)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہی وہ لوگ ہیں جن کے اچھے اَعْمال ہم قُبول فرمائیں گے اور اِن کی خطاؤں سے دَرگزر فرمائیں گے، یہ لوگ جنّت والوں میں سے ہوں گے۔یہ سچّا وعدہ ہے جو اِن سے کیا جاتا تھا۔

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شانِ صِدّیقِ اَکْبَر  رَضِیَ اللہُ عنہ  ہے۔ آپ اور آپ کی اَوْلاد سے 3وعدے کیے جا رہے ہیں۔ وعدہ کون فرما رہا ہے؟ اللہ پاک کہ کبھی وعدہ خِلافی نہیں فرماتا، کیا وعدے ہیں؟ فرمایا: (1):یہ وہ شان والے ہیں جن کے نیک اعمال قبول ہیں (2):بتقاضائے بشریت اِن سے جو کمیاں ہو جائیں، وہ اِنہیں معاف ہیں (3):اور یہ جنّت والے ہیں۔

حضرت علّامہ احمد بن محمود نَسْفی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:(انبیائے کرام  علیہم السَّلام  کے بعد) صرف حضرت صِدّیقِ اَکْبَر  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی خصوصیت ہے کہ جن کے گھرانے کی شان میں ایسی آیت اُتری۔([1])

بیاں ہو کِس زبان سے مرتبہ صدیق اکبر کا

ہے یارِ غار مَحْبوبِ خُدا صدیق اکبر کا


 

 



[1]...تفسیر نسفی، پارہ:26، سورۂ احقاف، زیرِ آیت:15، جلد:3، صفحہ:313۔