Book Name:Shan e Aal e Siddiq
قبول فرمائے، بتقاضائے بشریت جو ان سے کمیاں ہوتی ہیں، انہیں رَبِّ کریم نے اپنی رحمتِ کاملہ سے معاف فرما دیا اور ان سب کے لئے جنّت کا وعدہ ہے۔ اللہ پاک ہمیں حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ اور آپ کی اَوْلادِ پاک سے سچی پکی محبّت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! 22 جمادی الاخریٰ کو حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ کا یوم منایا جاتا ہے، اپنے گھروں میں، دُکانوں پر، آفسز میں، فیکٹریوں وغیرہ میں حسبِ توفیق ختمِ پاک کا اہتمام ضَرور فرمائیے! بالخصوص اپنے گھر میں تو ضرور اہتمام کیجیے! بلکہ کتنا ہی اچھا ہو کہ 22 جمادی الاخریٰ کو سبھی اہلِ خانہ کو جمع فرما لیں، شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا بڑا پیارا رِسالہ ہے: عاشِقِ اکبر۔ یہ خرید لیجیے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤنلوڈ کر لیجیے! سبھی گھر والوں کو یہ رِسالہ پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اسلامک اِی بُکس لائبریری موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ جس کا نام ہے: اِسلامک اِیْ بکس لائبریری (Islamic eBooks