Book Name:Shan e Aal e Siddiq
کے پہلے خلیفہ اور جانشینِ مصطفےٰ ہیں۔
حضرت امام شعبی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے روایت ہے کہ حُبُّ اَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَمَعْرِفَةُ فَضْلِهِمَا مِنَ السُّنَّةِ یعنی حضرت ابوبکر صدیق و حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے محبّت کرنا اور اُن کی فضیلت ماننا سنّت (یعنی دینی طریقہ)ہے۔([1])
بیاں ہوں کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا ہے یارِ غارِ محبوبِ خُدا صِدّیقِ اَکْبَر کا
رسل اور انبیا کے بعد جو افضل ہو عالَم سے یہ عالَم میں ہے کس کا مرتبہ صِدّیقِ اَکْبَر کا
گدا صِدّیقِ اَکْبَر کا خدا سے فضل پاتا ہے خُدا کے فضل سے میں ہوں گدا صِدّیقِ اَکْبَر کا
اپنی اولاد کو محبّتِ صدّیق سکھاؤ
پیارے اسلامی بھائیو! خود بھی حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ کی محبّت دِل میں بڑھائیے! اور اپنی اولاد کو بھی صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ کی محبّت کے جام بَھر بَھر کر پلائے۔
حضرت امام مالِک بن اَنَس رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:پہلے کے نیک لوگ اپنی اولاد کو حضرت ابو بکر و عمر رَضِیَ اللہُ عنہما کی محبّت یوں سکھایا کرتے تھے كَمَا يُعَلِّمُونَ السُّورَةَ اَوِ السُّنَّةَ کہ جیسے قرآن کی کوئی سُورت یا سنّتِ مصطفےٰ سکھائی جاتی ہے ۔([2])
ان کی محبّت پانے کے لیے اب ہم نے کیا کرنا ہے..؟؟اُن کی سیرت(Biography) پڑھیے! اُن کے کردار کو اپنی زِندگی کا حصّہ بنائیے! کیونکہ* صِدّیقِ اَکْبَر کی مَحبَّت بَرَکت والی ہے *صِدّیقِ اَکْبَر کی محبّت اللہ پاک کو راضِی کرنے کا ذریعہ ہے * صِدّیقِ اَکْبَر کی محبّت رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا قُرْب دِلاتی ہے *صِدّیقِ اَکْبَر کی محبّت ایمان کو پختہ کرتی