Book Name:Shan e Aal e Siddiq
یعنی نبیوں کے بعد جو سب سے کامِل تَرِین انسان ہے، ہم نے اس انسان کو وصیت فرمائی۔
بھلا کیا ہو سکے ہم سے بیاں صدیق اکبر کا
خدائی جبکہ ہے سارا جہاں صدیق اکبر کا
خدا
نے ثَانِی اِثْنَیْنِ
اِذْ هُمَا
فِی الْغَارِ فرمایا
کرے کیا وصف
پھر میری زباں
صدیق اکبر کا
مَفْہُوْم:خدائی؛ یعنی کائنات۔ ثَانِیَ اِثْنَیْنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِیہ 2 میں سےدوسرے تھے، جب دونوں غار میں تھے۔
پیارے اسلامی بھائیو! اِس آیتِ کریمہ کی ضِمن میں باتیں تو اور بھی ہیں، ایک بات اور عرض کرتا ہوں؛ حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ کی 3دُعاؤں میں تیسری دُعا ہے؛
وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ (پارہ:26،سورۂ اَحْقَاف:15(
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور میرے لیے میری اولاد میں نیکی رکھ۔
یہ دُعا یقیناً قبول ہے۔ لہٰذا پتا چلا؛ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ خُود تو بلند تَرِین شان والے ہیں ہی ہیں، ساتھ ہی آپ کی اَوْلاد بھی نہایت نیک، صالِح اور پرہیزگار ہے۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ (پارہ:7،سورۂ انعام:84)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان۔