Book Name:Shan e Aal e Siddiq
وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَةًۙ-قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ ﱂاِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ(۱۵)
(پارہ:26،سورۂ اَحْقَاف:15)
کوجنا اور اُس کے حمل اور اُس کے دودھ چھڑانے کی مدت تیس مہینے ہے یہاں تک کہ جب وہ اپنی کامل قوت کی عمر کو پہنچا اور چالیس سال کا ہوگیاتو اُس نے عرض کی: اے میرے رب!مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پراور میرے ماں باپ پر فرمائی ہے اور میں وہ نیک کام کروں جس سے تو راضی ہوجائے اور میرے لیے میری اولاد میں نیکی رکھ، میں نے تیری طرف رجوع کیااور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔
اِس آیتِ کریمہ میں انسان سے مراد حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں۔([1]) آپ کو، پِھر آپ کے وسیلے سے قیامت تک آنے والوں کو ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کا حکم دیا گیا۔
حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ کی عمر (Age)مبارَک 40 سال تھی، جب آپ نے اللہ کریم کے حُضُور 3باتوں کی دُعا کی: (1):اے اللہ پاک! تُو نے جو اِنعام مجھ پر فرمایا، میرے والدین پر فرمایا، مجھے اس اِنعام کا شکر بجا لانے کی توفیق عطا فرما ۔([2])
حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ کے اَبُّو جان کا نام اَبُوقُحَافَہ عثمان ہے * مہاجِر صحابہ میں حضرت صِدّیقِ اَکْبَر رَضِیَ اللہُ عنہ واحِد صحابی ہیں، جن کے امی اور ابو دونوں نے اسلام قبول کیا۔ اس