Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

Book Name:Faizan e Imam Syuti رحمۃ اللہ علیہ

ہاتھ ملانے کی بقیہ سنتیں اور آداب

دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے  اِنْ شَآءَ  اللہ   قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔([1]) اِنْ شَآءَ  اللہ  *آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے۔*جتنی بار ملاقات ہو ہر بار ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ *  دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے۔ * بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں* ہاتھ ملانے کے بعد خُود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔([2])* ہاتھ ملانے کے بعد اپنی ہتھیلی چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں*اگر اَمرَد(یعنی خُوبصُورت لڑکے) سے ہاتھ ملانے میں شہوت آتی ہو تو اس سے ہاتھ ملانا جائز نہیں بلکہ اگر دیکھنے سے شہوت آتی ہو تو اب دیکھنا بھی گناہ ہے۔([3])*مُصافَحَہ کرتے(یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

*جب بھی چاندپر نظر پڑے اس وقت پڑھنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق جب بھی چاندپر نظر پڑے اس وقت  کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ  دُعایہ ہے:


 

 



[1] مسند احمد،۴/۲۸۶، حدیث: ۱۲۴۵۴

[2] بہارِ شریعت، حصّہ ۱۶،۳/۴۷۲بتغیر قلیل

[3] دُرِّمُختار،۲/۹۸

[4] بہارِ شريعت،حصّہ ۱۶،۳/۴۷۱ملخصاً